ETV Bharat / state

شاہین اکیڈمی کے برانچ کا جامعہ نگر دہلی میں افتتاح

Shaheen Academy branch in Jamia Nagar Delhi شاہین گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے قومی دارالحکومت دہلی میں شاہین اکیڈمی کے شاخ کے قیام پرخاص بات چیت میں بتایا کہ لوگوں کے لبے حد اصرار پر اس برانچ کو قائم کیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 6:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
شاہین اکیڈمی کے برانچ کا جامعہ نگر دہلی میں افتتاح

نئی دہلی : عوام میں زبردست مقبولیت کے بعد شاہین اکیڈمی گروپ نے اپنا نیا برانچ قومی دارالحکومت دہلی میں قائم کیا جس کا افتتاح معروف سیاسی سماجی شخصیات کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں شاہین گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر، اتحاد ملت کے صدر مولانا توقیر رضا خاں، سابق رکن پارلیمان اور معروف صحافی شاید صدیقی سمیت دیگر سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران شاہین گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے قومی دارالحکومت دہلی میں شاہین اکیڈمی کے شاخ کے قیام پرخاص بات چیت میں بتایا کہ لوگوں کے لبے حد اصرار پر اس برانچ کو قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہاں کے تعلیم یافتہ افراد اپنے بچوں کو دور بھیجنا نہیں چاہتے تھے اس لئے ان کو دھیان میں رکھتے ہوئے شاہین اکیڈمی کا برانچ دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے ابوالفضل میں واقع ٹھوکر نمبر 3 پر قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ یہ برانچ فی الحال لرّکیوں کے لئے ہے جس میں رہائش بھی رکھا گیا ہے اور بہترین ڈکوریٹ کیا گیا ہے۔ شاہین گروپ کے چیئرمین نے کہا کہ جامعہ نگر میں واقع برانچ میں دیگر برانچ سے فیس زیادہ رکھی گئی ہےاس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سہولیات اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاخ میں فی الحال تین سو بچیوں کونرکھنے کی اہلیت ہے لیکن فی الحال صرف دو سو بچیوں کو رکھنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ عبدالقدیر نے کہا کہ ہمارے یہاں داخہ کے لئے کوئے ٹیسٹ نہیں ہے ہر کٹیگری کی طالبات داخلہ لے سکتی ہیں

اس موقع پر شاہین اکیڈمی کے فاؤنڈر چیئرمین ڈاکٹر عبد القدیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں شاہین اکیڈمی کی 52 شاخیں چل رہی ہیں جس میں 20 ہزار ہندو مسلم بچے گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ تکنیکی تعلیم کے داخلہ امتحان کے لیے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کے بعد یہاں کے بچے ملک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایک فیصد نشستوں پر داخلہ پاتے ہیں،یہی نہیں یہاں تعلیمی نصاب کے علاوہ بچوں کو اخلاقی تعلیم بھی دی جاتی ہے، ایسے بچوں کے لیے اکیڈمک انسٹیٹیوٹ کیئر یونٹس قائم کئے گئے جنہیں اضافی مدد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ حفاظ کرام کے لئے ہم لوگوں نے پچاس فیصد کی خصوصی رعایت رکھی ہے، اگر کوئی حافظ معاشی طور پر کمزور ہے تو ہم اس کے ڈاکٹر بننے تک کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں، مدرسہ میں پڑھنے والوں کے تکنیکی تعلیم میں داخلے کے لیے ایک مختلف طرح کی کوشش کی گئی ہے، پہلے ان کے لیے فاؤنڈیشن کورس کرایا جاتا ہے، تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.