ETV Bharat / state

جے ڈی یو ایم ایل سی کے رشتے دار کے گھر میں لاکھوں کی چوری - JDU Leader Relative House Burgled

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 12:28 PM IST

جے ڈی یو ایم ایل سی خالد انور کے رشتہ دار کے گھر سے 12 لاکھ روپیے کے زیورات اور نقدی کی چوری ہوئی ہے۔ چوری کی واردات انجام دینے والوں کی نقل و حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔ محلے کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار پر شک ظاہر کیا ہے۔

جے ڈی یو ایم ایل سی کے رشتے دار کے گھر میں لاکھوں کی چوری
جے ڈی یو ایم ایل سی کے رشتے دار کے گھر میں لاکھوں کی چوری (etv bharat)

گیا: شہر گیا کے علی گنج محلے میں بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ چوروں نے ایک بند گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ جس گھر میں چوری ہوئی ہے وہ گھر جے ڈی یو کے ایم ایل سی خالد انور کے قریبی دانش خان کے بہنوئی و این آر آئی جہانگیر خان کا ہے۔

جے ڈی یو رہنماء محمد دانش خان نے اس حوالہ سے بتایا کہ گھر سے ان کی بہن اور دیگر افراد علاج کے سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے پٹنہ میں تھے، بند گھر کو چوروں نے نشانہ بنایا ہے، خبر ملتے ہی سب پٹنہ سے گیا پہنچے ہیں، ڈی ایس پی لا اینڈ آر ڈر خورشید عالم اور چندو تی تھانہ انچارج نے پہنچ کر تحقیقات کی ہے۔ جس گھر میں چوری ہوئی ہے اس سے متصل لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں چوروں کی نقل و حرکت بھی قید ہوئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن گیا کے صفائی اہلکاروں کے ذریعے استعمال ہونے والا ٹھیلہ لے کر چور پہنچے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں میونسپل کارپوریشن کے صفائی کا ٹھیلہ بھی صاف نظر آرہا ہے۔ واضح ہوکہ شہر گیا کے علی گنج روڈ نمبر تین میں جہانگیر خان کا مکان ہے۔ جہانگیر خان سعودی میں رہتے ہیں، لیکن انکی فیملی یہیں رہتی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ قبل گھر کے لوگ علاج کے سلسلے میں پٹنہ گئے ہوئے تھے۔اس کی وجہ سے جہانگیر خان کا مکان گزشتہ کئی دنوں سے بند تھا، صرف انکے گھر کے باہری حصے میں صاف ستھرائی کرنے کے لیے ایک خاتون آتی تھی۔ جمعرات کی صبح جب وہ خاتون پہنچی تو دیکھا کہ گھر کے پوٹیکو کا تالا کھلا ہوا ہے۔ اس کے بعد اسنے اطلاع گھروالوں کو فون کرکے دیا۔

پٹنہ سے گھر کے لوگ سہ پہر گیا اپنے مکان پر پہنچے تو دیکھا کہ گھر کے سارے سامان بکھرے پڑے ہوئے ہیں اور جس روم میں گودریج تھا اسکا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ گودریج سے سارا سامان غائب تھا، الماری میں ایک لاکھ پچپن ہزار کے قریب نقد روپے اور دس لاکھ روپے زیادہ مالیت کے قیمتی سونے و چاندی کے زیورات ا رکھے ہوئے تھے جو کہ سبھی بھی غائب تھے۔ چوروں نے مہنگے سامان بھی اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔ گھر کے لوگوں کے مطابق بارہ لاکھ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی ہے، پاس میں لگے سی سی ٹی وی کمیرہ میں چوروں کی نقل و حرکت قید ہوگئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار پر شک

اس چوری کے پیچھے شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار کا یہ کام ہے۔ مقامی باشندہ محمد فیاض خان نے بتایا کہ شک اس لیے بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ موقع پر جب رات 11 بجے وہی لوگ جو سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آرہے ہیں وہاں گھر کے پاس کھڑے تھے۔ تبھی محلے کے ایک شخص محمد صدو نے انہیں دیکھا تو ان سے سوال کیا کہ وہ اس جگہ پر رات میں کیا کر رہے ہیں۔

تبھی ان لوگوں نے اسے بتایا کہ وہ نگر نگم کے صفائی اہلکار ہیں اور ان کے ساتھ صفائی کا ٹھیلا بھی تھا۔ ان لوگوں نے محلے کے اس شخص کو بتایا کہ وہ محلے کی گلیوں میں صفائی کرنے پہنچے ہوئے ہیں۔ محلہ اس شخص جسنے اُنہیں دیکھا تھا اس سے موبائل نمبر بھی لیا تھا۔ رات ایک بجے کے بعد وہی لوگ چوری کر بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آتے ہیں۔

ان چوروں نے گھر میں ہی بگل ' سیٹی ' جو صفائی اہلکار صبح سویرے گھروں سے کوڑا کچرا اٹھانے کے دوران بجاتے ہیں وہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ محلے کے لوگوں کو شک ہے کہ چوری کی واردات نگر نگم کے وہ صفائی اہل کار جو اس محلے کی گلی میں کوڑا کچرا اٹھاتے ہیں ان لوگوں کے ذریعے ہی کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آرہا صفائی اہلکار کی پہچان مقامی وارڈ کے کونسلر کے نمائندہ سنیل کمار نے بھی فوٹیج دیکھ کر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متوفیہ کے بیٹے کے دوست ہی نکلے قاتل' پولیس نے دو کو کیا گرفتار

وہیں پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ موقع پر لااینڈ آرڈر ڈی ایس پی خورشید عالم اور مقامی تھانہ چندوتی کے تھانہ انچارج نے بھی پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔اس حوالہ سے ڈی ایس پی لا اینڈ آرڈر خورشید عالم نے بتایا کہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیاہے۔ ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کی بھی مدد لی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بہت کچھ واضح ہو رہا ہے۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے جلد ہی چور پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.