ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات میں جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا یقینی:عمران پرتاپ گڑھی - عمران پرتاب گڑھی نے میڈیا

Imran Pratapgarhi In Bidar بیدر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ ہماری پارٹی لوک سبھا کی تیاریوں میں مصروف ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات میں جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا یقینی:عمران پرتاپ گڑھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 1:22 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا یقینی:عمران پرتاپ گڑھی

بیدر: کانگرس پارٹی اقلیتی سیل کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر کانگرس کا گڑھ ہے ۔یہاں کا ماحول لوک سبھا انتخابات کے لیے موضوع ہے۔اسمبلی انتخابات کی طرح لوک سبھا الیکشن میں بھی بی جے پی کو شکست دینے کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں کانگرس پارٹی بی جے پی کا صفایا کرنے والی ہے۔ کیونکہ ریاست کرناٹک میں کانگرس پارٹی کی جانب سے انتخابات کے دوران کیے گئے پانچ گارنٹی اسکیم پوری کامیابی کے ساتھ چل رہیں ہیں۔اس کا سیدھا فائدہ مستحق عوام کو مل رہا ہے ۔عوام اب اچھی طرح سے پتہ چل چکا ہے کہ ان کے حق میں اور ریاست کی ترقی کے لیے کون سی پارٹی فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر سید نصیر حسین کرناٹک سے راجیہ سبھا کے لیے دوبارہ منتخب

لوک سبھا انتخابات میں بیدر سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا قول ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوگی۔ اس کی اتنی حصہ داری ہوگی۔ہم سی فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔ یقینا کانگرس پارٹی اس بات کا خیال رکھے گی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دیے جائیں۔ نہ صرف بیدر بلکہ پوری ریاست میں جہاں پر مسلم امیدوار جیت سکتا ہے وہاں کانگرس پارٹی کے ذمہ داران کو چاہیے کہ مسلمانوں کو ٹکٹ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.