ETV Bharat / state

ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ بیٹی کی شادی کی خبر کو افواہ قرار دیا - Sania Mirza Mohammed Shami marriage - SANIA MIRZA MOHAMMED SHAMI MARRIAGE

ہندوستان کی کامیاب ترین خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد شامی کی شادی کی خبروں کو افوائیوں قرار دیتے ہوئے عمران مرزا نے کہا کہ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔ یہ ایک افواہ ہے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں

ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ بیٹی کی شادی کی خبر کو افواہ قرار دیا
ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی کے ساتھ بیٹی کی شادی کی خبر کو افواہ قرار دیا ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 6:44 PM IST

حیدرآباد:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر محمد شامی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کے حوالے سے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں کہ یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

اب ثانیہ مرزا کے والد نے ان خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے جو سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہیں۔ ثانیہ کے والد عمران مرزا نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام باتیں پوری طرح سے افواہیں ہیں۔

عمران مرزا نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ وہ اس سے کبھی ملا بھی نہیں۔ ثانیہ مرزا ان دنوں حج پر ہیں۔ چند روز قبل اسٹار کھلاڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حج پر جانے کی معلومات پوسٹ کی تھیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ کی شادی تقریباً 5 ماہ قبل ختم ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے، شعیب نے دوسری شادی بھی کر لی ہے۔ ایسے میں ثانیہ کے والد نے واضح کیا ہے کہ شامی اور ثانیہ کی شادی کی بے بنیاد خبریں جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں وہ محض افواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا اہل خانہ کے ساتھ سفرِ حج پر روانہ، خیر خواہوں سے دعاؤں کی اپیل

غور طلب ہے کہ محمد شامی نے سال 2018 میں اپنی اہلیہ حسین جہاں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان کی اہلیہ نے بھی شامی پر گھریلو تشدد سمیت کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔اس وقت سے یہ دونوں الگ ہیں۔ اب محمد شامی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی ایڑی کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.