مظفر نگر (اتر پردیش): مظفرنگر کے میراپور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کو لے کر آج کانگریس پارٹی نے سمودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن کا انعقاد کیا۔ اس سمودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن میں پہنچے سہارن پور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے منچ سے خطاب کرتے ہوئے نرسنگا نند کے ذریعے دیے گئے متنازعہ بیان پر کہا کہ کوئی بھی حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرے تو اس گستاخ کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش ہمارے یہاں نہیں ہیں ہے۔
پیر کے روز مظفر نگر کی میرا پور اسمبلی حلقے میں کانگرس پارٹی کے ذریعے سنودھان بچاؤ سنکلپ سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے کانگریس ریاستی صدر اجے رائے اور سہارنپور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے منچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔
منج سے خطاب کرتے ہوئے عمران مسعود نے کہا ہے کہ خاص طور پر مسلمان بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ نفرت پھیلانے کی سازش چل رہی ہے۔ اگر کوئی حضور کی شان میں گستاخی کرے تو اس گستاخ کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش ہمارے یہاں نہیں ہے۔ لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ آئین نے جو ہمیں حقوق دیے ہیں ان حقوق کا استعمال کرکے احتجاج کرنے کا کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران کانگرس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ یہ ملک پیار و محبت سے چلے گا۔ ہم کو سکھایا جاتا ہے کہ سارے مذاہب کا احترام کریں اور سب سے مل کر رہیں۔ مگر جو لوگ ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا بوریا بستر بندھ گیا ہے اور اس کی شروعات 2024 میں ہوچکی ہے۔