نئی دہلی: بہار کے لوگوں کے لیے چھٹھ کا تہوار ایک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے لیے یہ ایک تہوار نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے جو ملک بھر میں پھیلے بہار کے لوگوں کو اس موقعے پر جمع کرتا ہے۔ بہار کے لوگ ملک کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں مگر یہ تہوار منانے کے لئے وہ اپنے اپنے گھروں کو ضرور جاتے ہیں۔
چھٹھ پوجا اور دیوالی کے موقعے پر اپنے گھروں کو جانے والوں کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر جب ان کا ٹکٹ کنفرم نہیں ہوتا ہے۔
مگر ان ایسا نہیں ہوگا اگر آپ اپنے گھر سے دور ہیں اور اس بار دیوالی اور چھٹھ پر گھر جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آج ہم آپ کو ایسی خبر بتانے جا رہے ہیں، جسے جان کر آپ خوش ہو جائیں گے۔ دراصل، ریلوے نے نوراتری، دیوالی اور چھٹھ کے پیش نظر پوجا خصوصی ٹرینوں کا منصوبہ بنایا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اس سال چھٹھ کے دوران تقریباً 50 لاکھ بہار کے باشندے اپنے گھروں پر یہ تہوار منانے جائیں گے۔ اس وجہ سے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ان ریل گاڑیوں کی تعداد بڑھ جانے سے لوگوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہوجائیں گی۔
کب سے چلیں گی ٹرینیں؟
یہ ٹرینیں نوراتری اور دیوالی سے پہلے چلائی جائیں گی، تاکہ مسافروں کو گھر لوٹنے میں سہولت مل سکے۔ یہ پوجا خصوصی ٹرینیں 22 اگست سے چلنا شروع ہوں گی اور پورے نومبر تک پٹریوں پر دوڑیں گی۔ فی الحال، مظفر پور، دربھنگہ، برونی، جے نگر، پٹنہ، دانا پور اور دھنباد جیسے جنکشنوں سے بھی خصوصی ٹرینوں کے چلانے اور انکی دیکھ بھال کے لئے رپورٹیں لی گئی ہیں۔ ان ٹرینوں کو اس طرح سے چلایا جائے گا تاکہ دوسری ریل گاڑیوں کو اوقات میں زیادہ تبدیلی نہ کرنا پڑے اور مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹرین میں 22 بوگیاں ہوں گی:
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوالی کو موقعے پر ریلوے نے 14 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ فی الحال ٹرین نمبر، روٹ اور ٹائم ٹیبل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظفر پور جنکشن اور چھترائی کے درمیان ٹرین چلے گی۔ یہ ٹرین 22 اگست سے 30 نومبر تک چلانے کا منصوبہ ہے۔ اس ٹرین میں 22 بوگیاں ہوں گی۔
اس کے علاوہ 6 جون سے براونی جنکشن اور کوئمبٹور کے درمیان اسپیشل ٹرین چلے گی۔ یہ ٹرینیں 5 زون کے اسٹیشنوں سے گزریں گی۔ نئی ٹرینوں کے اعلان کو لے کر بہار کے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: