ETV Bharat / state

اگر بی جے پی آئین کا احترام کرتی تو وہ وزیراعلیٰ یوگی کو عہدے سے برطرف کر دیتی: شاہنواز عالم - Kanwar Yatra in UP

کانوڑ یاترا کے راستے پر دکانوں پر نیم پلیٹس لگانے کے یوگی حکومت کے حکم پر سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 10:11 PM IST

اترپردیش کانگریس کمیٹی
اترپردیش کانگریس کمیٹی (Etv Bharat)

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کمیٹی نے اقلیتی محکمہ کی جانب سے بدھ کے روز لکھنؤ کے چوک روڈ اور ٹیدھی پلیا پر پھل فروشوں کی گاڑیوں پر آئین کے تمہید کی تصاویر لگا کر ملک کے اتحاد کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

اس دوران اقلیتی محکمہ کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے کہا کہ یوگی حکومت کا پھل فروشوں کی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم خلاف آئین تھا۔ اس لیے سپریم کورٹ نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ آئین کی بالادستی کو قائم کرنے والا فیصلہ ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یا بی جے پی کو چاہیے تھا کہ وہ انہیں عہدے سے برطرف کردیں۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ اقلیتی کانگریس پوری ریاست میں پھلوں کی گاڑیوں پر خاص طور پر کانوڑ یاترا کے راستے پر آئین کے تمہید کی تصاویر لگائے گی اور یہ پیغام دے گی کہ کانگریس بی جے پی حکومت کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی دلتوں، پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کے سیاسی اتحاد سے خوفزدہ ہے اور اسے توڑنے کے لئے ہر طرح کے خلاف آئین کام کر رہی ہے۔ شاہنواز عالم نے کہا کہ تنوع سے بھرے اس ملک میں آئین ہی سب کو متحد کرتا ہے۔ ہمارا آئین شہریوں کو مذہبی شناخت کے بجائے 'ہم بھارت کے لوگ' کے طور پر بیان کرتا ہے۔

جبکہ بی جے پی 'ہم بھارت کے لوگوں' کو مذہب، ذات پات، نسل اور قبیلے کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ یوگی حکومت کا مذہبی شناخت کو عام کرنے کا حکم اس آئین مخالف سازش کا حصہ تھا، جس پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نام کی تختیاں لگانے کا یوگی حکومت کا حکم غیر آئینی ہے: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مختلف رہنماوں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.