ممبئی: بی جے پی کے لیڈران ملک کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ وہ کسی نہ کسی موقع پر مسلمانوں کو اس لیے نشانہ بناتے ہیں تاکہ ملک میں ہندو اور مسلم کے درمیان اتحاد اور اتفاق میں دراڑ پیدا ہو اور فرقہ بندی کی سیاست کو ہوا ملے۔ یہ بات سماج وادی پارٹی کے لیڈر سندیپ یدوونشی نے ممبئی کے مراٹھی پترکار سنگھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔
اُنہوں نے اپنی بات چیت میں کہا کہ محض ووٹوں کے لیے بی جے پی اور اُس کے لیڈران مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ ہم نے جہاں جہاں ممکن ہوا وہاں ایسے لوگوں کے خلاف شکایتیں درج کرائی ہیں۔ ہم نے مالیگاؤں میں بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چونکہ مہاراشٹر میں انتخاب کا ماحول ہے۔ اس لیے بی جے پی اس ماحول کو خراب کر کے ہندوؤں کے ووٹ اپنی جھولی میں جمع کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اُنہیں پارلیمانی انتخابات میں سب کچھ صاف طریقے سے نظر آگیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر اسے فوراً بند نہیں کرتی ہے یا اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لاتی ہے تو ہم اُن کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائیوں کے لیے ہم عدالت کا سہارا بھی لیں گے۔