ممبئی: کانگریس رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کی اجیت پوار کے ساتھ ریلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن ذیشان صدیقی نے ان قیاس آرائیوں کی وضاحت کی ہے۔ دراصل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی ریلی تھی اور ان کی یہ ریلی باندرہ حلقے میں تھی۔ یہ حلقہ ذیشان کے اسمبلی حلقے میں آتا ہے۔ ذیشان صدیقی ریلی میں اجیت پوار کے ساتھ شامل ہوئے اور اپنے مداحوں کو اُنہوں نے اجیت پورٹس متعارف بھی کرایا۔ ذیشان کی یہ ویڈیو اب ہر جانب اس لیے وائرل ہو رہی ہے کہ وہ کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔ اُن کے والد طویل مدت تک کانگریس میں رہے۔ گزشتہ برس اُنہوں نے اجیت پوار کا دامن تھام لیا اور ذیشان ابھی بھی کانگریس میں ہیں، ایسا ان کا کہنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ لاڈلی بہن یوجنا جو کمیٹی ہے میں اس کمیٹی میں بھی ہوں اور میرے علاقے میں 15000 خواتین نے اس یوجنا کا فائدہ اٹھایا ہے۔ چونکہ نائب وزیر اعلیٰ کی ریلی کچھ ان ہی یوجناؤں کو لے کر تھی اس لیے میں اس میں شامل ہوا، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ نے میرے علاقے کا انتخاب کیا۔ ذیشان نے کہا کہ ہم کس پارٹی سے ہیں ہمیں اس کے ساتھ ساتھ پروٹوکال کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ میرے علاقے میں اگر نائب وزیر اعلیٰ آئیں اور میں اُن کے ساتھ اس مہمان نوازی میں شامل نہ ہوں تو کیا یہ صحیح ہوگا۔
دراصل بابا صدیقی کے کانگریس چھوڑنے کے بعد این سی پی میں شمولیت اختیار کرنا۔ اس کے بعد عوام کو کے ساتھ ساتھ اُن کے کارکنان کو ایسا لگ رہا تھا کہ ذیشان صدیقی بھی اپنے والد بابا صدیقی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اجیت پوار گروپ میں شامل ہوں گے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔ سیاسی ذرائع کہتے ہیں کہ اس اسمبلی انتخاب کا انتظار ہے۔ اس بار ذیشان کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ لیکن نتیجے کے بعد وہ اجیت پوار گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
تحریک آزادی کی داستان خلافت ہاؤس کے بغیر نامکمل - Khilafat House of Mumbai