ETV Bharat / state

حیدرآباد: زبردستی شادی کے لئے ٹی وی اینکر کو اغوا کرنے پر خاتون گرفتار - ٹی وی اینکر

TV anchor kidnapped for forcefully marriage in Hyd ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ایک شخص سے زبردستی شادی کرنے کے لئے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون نے ٹی وی اینکر کو جبرا شادی کرنے کے لئے اغوا کرلیا۔

TV anchor
TV anchor
author img

By IANS

Published : Feb 24, 2024, 12:14 PM IST

حیدرآباد: ایک نوجوان کاروباری خاتون کو ایک ٹیلی ویژن چینل کے اینکر کو اس سے زبردستی شادی کرنے کےلئے اغوا کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرناو نامی شخص کو 10 فروری کی رات اپل علاقے میں اغوا کر لیا گیا تھا۔ وہ اگلے دن ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ یہ شخص ایک تلگو ٹی وی چینل پر پارٹ ٹائم اینکر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

رچاکونڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت اپل پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے بعد تریشا نامی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اس نوجوان کو اغوا کیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ اس خاتون نے دو سال قبل ازدواجی ویب سائٹ پر پرناو کی تصویر اور تفصیلات دیکھی تھیں۔ چونکہ کسی نے پرناو کی تصویر کے ساتھ ایک جعلی آئی ڈی بنائی تھی۔ اس خاتون نے شادی کے لئے اس پرناو کو فون کیا۔ پولیس نے کہا کہ پرناو نے بعد میں پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی پروفائل اور تصویر کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس کے بعد خاتون نے پرناو میں دلچسپی پیدا کی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ اگرچہ اس نوجوان کو کوئی دلچسپی نہیں تھی، لیکن وہ اسے شادی کے لیے پریشان کرتی رہی۔ اس نے پرناو کی گاڑی میں خفیہ طور پر ایک جی پی ایس ڈیوائس بھی لگا رکھی تھی تاکہ اس کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی 24 پرگنہ: پولیس نے نابالغ لڑکی کی شادی رکوائی

اس خاتون نے چار غنڈے رکھے، جنہوں نے اسے 10 فروری کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ ڈیوٹی سے گھر واپس آ رہا تھا۔ اسے خاتون کے دفتر لے جایا گیا جہاں اسے ایک کمرے میں رکھا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پرشوتم ریڈی نے کہا کہ انہوں نے تریشا کو گرفتار کرلیا۔ پرناؤ کو اغوا کرنے والے چار افراد مفرور تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.