کولکاتا: بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر ہندوستان، نیپال اور بھوٹان کے 1208 طلبہ کو وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ بی ایس ایف نے اس اقدام میں مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ طلباء کو اب تک ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے آئی سی ٹی پیٹراپول ایل سی ایس گھوجاڈانگا ایل پی ایس گیڈے اور ایل سی ایس مہادی پور سرحدی راستے سے ہندوستان واپس کیا گیا ہے۔
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق ان تمام طلبا کو بحفاظت ہندوستان واپس لایا گیا ہے اور ایک مخصوص جگہ پر رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہیں مرحلہ وار وطن واپس لایا جائے گا۔
بی ایس ایف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا کی بڑھتی ہوئی تحریک کی وجہ سے تشدد اور آتش زنی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ پڑوسی ملک کی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرہ، طلبا کے ہندوستان واپس آنے کا سلسلہ جاری -
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ساؤتھ بنگال فرنٹیئر نے ان طلباء کی بحفاظت واپسی کی سہولت کے لیے آئی سی پی پیٹرا پول، ایل سی ایس گیدے، گھوجا ڈانگہ اور مہادی پور میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے ہیں۔ اب تک، بی ایس ایف نے 1045 ہندوستانی طلباء، 152 نیپالی طلباء اور 4 بھوٹانی طلباء کی وطن واپسی میں کامیابی سے مدد کی ہے۔