ETV Bharat / state

میرٹھ میں جشن عید سعید محفل کا انعقاد - Eid Milan Mahfil

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 6:14 PM IST

Eid Milan Mahfil In Meerut میرٹھ میں ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عیدالفطر کے موقع پر ایک عید ملن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے ہندی اور اردو زبان کے شعراء کرام نے شرکت کی

میرٹھ میں جشن عید سعید محفل کا انعقاد
میرٹھ میں جشن عید سعید محفل کا انعقاد
میرٹھ میں جشن عید سعید محفل کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز عیدالفطر کے موقع پر سماجی ادارہ ہم خیال فاؤنڈیشن کی جانب سے عید ملن محفل کا اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس ادبی محفل میں شعراء کرام نے عیدالفطر کے عنوان سے اپنے کلام کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے محفل میں شرکت کر رہے شعراء کے علاوہ شہر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کی آج کے ماحول میں بہت ضروری ہے۔

شہر قاضی پروفیسر زین الساجیدین نے کہا کہ عید سعید ایک خوشی کا تہوار ہے۔اس کی خوشیاں ہم اپنے ہم وطن ہندو بھائیوں کے ساتھ مل کر مناتے ہیں کیونکہ جس طرح سے ملک میں منافرت کا بازار گرم کر رہی سیاسی جماعتوں کے رہنما کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ ادبی محفل میں ہندو اور مسلمان کے علاوہ دوسرے مذاہب کے شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کر تے ہوئے ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ میں جشن اسرار تقریب کا اہتمام

ہر ماہ منعقد ہونے والی اس محفل کو سماجوادی پارٹی کے رہنما عادل چودھری کے مکان پر منعقد کیا جاتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے عادل چودھری نے کہا کہ شہر میں جو یہ ادبی محفل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ وہ اس کو آگے بھی جاری رکھیں گے تاکہ مذاہب کے بیچ پیدا کی جا رہی کھائی کو پر کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.