ETV Bharat / state

حمیرہ ناز نے انکم ٹیکس محکمہ میں ملازمت کیسے حاصل کی؟ - How did Humaira get job in IT Dept - HOW DID HUMAIRA GET JOB IN IT DEPT

پیشہ سے امام اور مدرسہ کے استاد محمد ذاکر کی بیٹی حمیرہ ناز نے پہلی ہی کوشش میں ایس ایس سی اسٹینو گرافر کا امتحان پاس کرکے انکم ٹیکس محکمہ بنگلور میں اسٹینو گرافر کی ملازمت حاصل کی ہے۔

حمیرہ ناز نے انکم ٹیکس محکمہ میں ملازمت کیسے حاصل کی
حمیرہ ناز نے انکم ٹیکس محکمہ میں ملازمت کیسے حاصل کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 1:38 PM IST

Updated : Jul 31, 2024, 4:23 PM IST

علیگڑھ : علم روشنی اور جہالت اندھیرا ہے اس بات کو ضلع علی گڑھ کے پیش امام و مدرسہ کے استاد محمد ذاکر نے نہ صرف مضبوطی سے سمجھا بلکہ اپنے بچوں کو بھی اس بات کو بخوبی سمجھانے کے لئے تعلیم کے شہر علیگڑھ کو چنا جس کے سبب انکی ایک بیٹی حمیرہ ناز نے اپنے والد کی اُمیدوں کو نئی پرواز دینا شروع کردی ہے۔ ضلع علیگڑھ کے علاقے مولانا آزاد نگر کے رہائشی محمد ذاکر کی بیٹی حمیرہ ناز نے کم عمر میں اپنی پہلی کوشش میں ہی اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اسٹینو گرافر کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے کے انکم ٹیکس محکمہ بنگلور میں اسٹینو گرافر کی ملازمت حاصل کی ہے, حمیرہ نے اے ایم یو سے گذشتہ سال 12 جماعت اعلی نمبروں سے پاس کی ہی تھی کہ اب انہیں نے اپنے والدین کا سر فخر سے اُونچا کردیا ہے۔

حمیرہ ناز نے انکم ٹیکس محکمہ میں ملازمت کیسے حاصل کی؟ (ETV Bharat)
حمیرہ نے اپنی اس کامیابی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ محنت اگر لگن اور جذبے کے ساتھ درست سمت میں کی جائے تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومتی ہے۔ واضح رہے حمیرہ نے یوٹیوب پر خود اسٹینو گرافی کا مطالعہ کیا اور اپنی پہلی ہی کوشش میں اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کا امتحان پاس کیا۔ حمیرہ کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، بنگلور میں اسٹینو گرافر کی نوکری مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مولانا آزاد نگر، جمال پور کے رہنے والے محمد ذاکر مسجد میں امام اور مدرسہ تعمیر ملت, دودھپور میں استاد ہیں۔ خاندان کے آٹھ بہن بھائیوں میں چوتھی بیٹی حمیرہ ناز نے 2023 میں ہی اے ایم یو سینئر ہائر سیکنڈری اسکول سے آرٹس اسٹریم میں 12ویں کا امتحان 92 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ حمیرہ نے ایس ایس سی امتحان میں 942 واں رینک حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والد کے انتقال کے بعد بھی نہیں ہمت نہیں ہاری، داروغہ بن کر گھر اور علاقے کا نام روشن کیا - Muslim Police Officer

حمیرہ نے بتایا کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ وہ پرائیویٹ سے اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں گی۔ حمیرہ کے والد محمد ذاکر اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دور جدید میں ہر شخص کو تعلیم ضرور حاصل کرنا چاہیے چاہیے اس کے لئے اس کو کھانا کم کھانا پڑھے کیونکہ علم روشنی اور جہالت اندھیرا ہے۔

Last Updated : Jul 31, 2024, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.