ETV Bharat / state

مسلم ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے طلبہ و طالبات کے لیے اعزازی پروگرام

بھاگلپور میں واقع مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے تحت چل رہے مختلف اداروں کے ٹاپرس کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

مسلم ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے طلبہ و طالبات کے لیے اعزازی پروگرام
مسلم ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے طلبہ و طالبات کے لیے اعزازی پروگرام (Etv Bharat)

بھاگلپور : ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے تحت چل رہے مختلف اداروں کے ٹاپرس کو اچھے نمبرات لانے پر کمیٹی نے ان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ساتھ ہی بھاگلپور کی تعلیمی تہذیبی اور ثقافتی میراث کے موضوع پر ایک مذاکرہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مونگیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شاہد رضا جمال نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر فاروق علی نے کہا کہ بھاگلپور کا ماضی بہت تابناک رہا ہے یہ اور بات ہے کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے ہم مسلسل پچھڑتے جا رہے ہیں۔

مسلم ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے طلبہ و طالبات کے لیے اعزازی پروگرام (ETV Bharat)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حبیب مرشد خان نے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان طلبہ و طالبات نے محنت کر کے مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے ماتحت چل رہے اداروں کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے ہال میں جب بھی کوئی پروگرام ہوتا ہے یہاں کے ذمہ دار ،ادارے کے صدر و سیکرٹری شریک نہیں ہوتے ہیں ۔اس سے ان کی اردو دشمنی کا پتہ چلتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم خود اپنے پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے دوسرا بھی ہمارے پروگرام میں شریک نہیں ہوگا۔ مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے تحت متعدد ادارے چلتے ضرور ہیں لیکن خود مسلم ایجوکیشن کمیٹی کے لوگ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کئی وجوہات سے ان اداروں میں معیاری تعلیم نہیں ہو پاتی ہے۔ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروموشن کے مطالبہ کو لے کر اساتذہ کا دھرنا - Teachers strike in Bhagalpur

اس موقع پر ہیری ٹیج پروٹیکشن فورم کے سگریٹری این ایچ نعیم نے کہا کہ مسلم بچوں کو اپنے فن و ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ بھاگل پور میں جتنے بھی مذہبی مقامات ہیں اس کے بارے میں خاکہ تیار کر بچوں کو روشناس کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر تبریز، ڈاکٹر رضوان اللہ ،جاوید خان، تقی احمد، سلمہ پروین اور آصف وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.