ETV Bharat / state

ہندو مسلم اتحاد کی مثال: ہندو خاتون سات برسوں سے افطار کا اہتمام کر رہی ہے - Iftar is Organized By Hindu Women - IFTAR IS ORGANIZED BY HINDU WOMEN

Iftar is Organized By Hindu Women: یوں تو ہندو اور مسلم اتحاد کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ ہندو ومسلم یکجہتی کے لیے کئی جلسے ہوتے ہیں۔ لیکن یادگیر میں ایک ایسی مثال دیکھنے میں آئی جو آج کل کے نفرت بھرے ماحول میں حیرت انگیز کہی جائے گی۔ واقعہ یہ ہے کہ یہاں ایک ہندو خاتون اپنے انتقال کر چکے شوہر کے راستہ پر چلتے ہوئے روزے داروں کے لیے پچھلے سات برسوں سے افطار کا اہتمام کرتی آ رہی ہیں۔

Hindu Muslim unity: A Hindu woman has been organizing Iftar for fasting people for seven years

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 5:31 PM IST

21175918

یادگیر: ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع کے سوامی ویویک آنندا نگر تما پور میں ایک غیر مسلم خاتون گذشتہ سات برسوں سے ماہ رمضان میں مسلم روزگار بھائیوں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کرتی آ رہی ہے۔ سری دیوی زوجہ آنجہانی وینکٹ راجو اپنے مکان میں ہر سال ماہ رمضان کے موقعے پر اپنے علاقہ سوامی ویویک آنندا نگر تماپور میں مسلم روزگاروں کے لیے دعوت افطار وطعام کا اہتمام کرتے ہوئے ہندو مسلم یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کا کام کر رہی ہیں۔ سینیئر صحافی و ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ نے تما پور ضلع یادگیر کا دورہ کرتے ہوئے سری دیوی زوجہ آنجہانی وینکٹ راجو کے مکان پر منعقد دعوت افطار و طعام میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ شہر کے شری کنچ بسویشورا شواچاریہ روضہ مٹھ میں دعوت افطار اور نماز مغرب کا اہتمام - Iftar in Sri Kanchi Roza Math

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اس طرح کا اقدام قابل ستائش ہے۔ سری دیوی اس لیے بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے ایک خاتون ہوتے ہوئے ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں روزگاروں کے لیے دعوت افطار و طعام کرتے ہوئے جو پیغام دے رہی ہیں وہ تمام لوگوں کے لیے ایک بہترین میسج ہے۔ ہندو اور مسلم اتحاد کی یہ مثال پورے ملک میں اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اصل معنوں میں یہی ہندوستان ہے۔ اس ملک کی تہذیب وکلچر یہاں کے لوگوں میں رس بس چکی ہے۔ جس کو مٹانا یا ختم کرنا ناممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.