ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: انجینئر کالج گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ برآمد، طالبات کا احتجاج، ایک طالب علم گرفتار - SR GUDLAVALLERU ENGINEERING COLLEGE - SR GUDLAVALLERU ENGINEERING COLLEGE

ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے گرلس ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ پایا گیا، جس کے بعد سے لڑکیوں احتجاج کرتے ہوئے 'ہمیں انصاف چاہیے' کے نعرے لگائے۔ پولیس نے اس معاملے میں اسی کالج میں انجینئرنگ کے آخری سال کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے۔

SR GUDLAVALLERU ENGINEERING COLLEGE
ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 12:55 PM IST

ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج (Video: Etv Bharat)

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ایس آر گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج میں جمعرات 29 اگست کو گرلز ہاسٹل کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد زبردست احتجاج شروع ہوا۔ آر جی کار ہسپتال کے مظاہرین کے انہی مطالبات کی بازگشت کرتے ہوئے، کئی طالبات کو 'ہمیں انصاف چاہیے' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا، اور حکام سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ریاستی حکومت نے اس معاملے میں وجے نام کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے، جو اسی کالج میں انجینئرنگ کے آخری سال کا طالب علم ہے۔ پولیس کو اس کا لیپ ٹاپ ضبط کرنے کے بعد تقریباً 300 فحش ویڈیوز ملی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے یہ ویڈیوز غیر قانونی طور پر دوسرے طلبہ کو فروخت کی ہیں۔

غور طلب ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کی شام طالبات کے ایک گروپ کو ان کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملا۔ رپورٹ کے مطابق طلبہ نے ایک احتجاج کا اہتمام کیا جو شام 7 بجے کے قریب شروع ہوا اور جمعہ کی صبح تک جاری رہا اور ہمیں انصاف چاہیے کے نعرے پورے کیمپس میں گونجنے لگے، اس معاملے میں لڑکیوں نے جواب اور احتساب کا مطالبہ کیا۔

معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس اس بات کا سراغ لگا رہی ہے کہ کیا کوئی اور طالب علم یا باہر کا شخص کیمرہ لگانے اور ویڈیوز تقسیم کرنے میں ملوث ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد سے کئی طالبات واش روم استعمال کرنے سے گریز کر رہی ہیں اور متعدد طالبات نے پورے علاقے سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں خواتین کے واش رومز میں خفیہ طور پر کیمرے لگانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں 16 اگست کو پولیس نے اتراکھنڈ کے بلوپور چوک کے قریب ایک مشہور مٹھائی اور ریستوراں میں خواتین کے واش روم سے ایک سیل فون برآمد کیا، اور ایک نوجوان کو مبینہ طور پر خواتین کے واش روم کی خفیہ فلم بنانے کے لیے اپنے فون کا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مشہور ریسٹورنٹ کے لیڈیز ٹوائلٹ میں خفیہ موبائل کیمرہ برآمد، ہنگامہ کے بعد ملزم حراست میں

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: مظاہرین نے پولیس بیریکیڈنگ کو توڑا، احتجاجیوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی بوچھار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.