ETV Bharat / state

مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، پونے میں سیلاب، ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری، چھ افراد کی موت - Heavy rain continues in Maharashtra - HEAVY RAIN CONTINUES IN MAHARASHTRA

مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پونے میں سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ متعدد پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری دیکھی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 7:18 AM IST

ممبئی : مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش کا اثر ریاست بھر میں عام زندگی پر پڑا ہے اور لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہے۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ممبئی اور پالگھر میں رات بھر اور آج صبح شدید بارش کے بعد ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا۔ پونے، پالگھر اور ممبئی کے علاوہ مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی شہر میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی جس کے بعد پولیس نے ممبئی کے رہائشیوں سے آج صبح 8.30 بجے تک گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی تھی۔ پولیس کی ایڈوائزری محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کے پیش نظر ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ممبئی پولیس نے ایکس کہا کہ ’آئی ایم ڈی نے ممبئی کے لیے آج صبح 8.30 بجے تک ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ تمام ممبئی والوں سے گزارش ہے کہ وہ بہت ضروری حالت میں ہی گھروں سے باہر نکلیں، براہ کرم گھروں میں ہی محفوظ رہیں، ہنگامی صورت میں 100 یا 112 پر ڈائل کریں‘۔

ممبئی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 11 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا اور 10 کو ممبئی سے قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ممبئی شہر میں 44 ملی میٹر، مشرقی مضافاتی علاقوں میں 90 ملی میٹر اور مغربی مضافاتی علاقوں میں 89 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے رائے گڑھ کے کلکٹر کو فون کیا اور انہیں سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت دی۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بچاؤ و راحت کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینئر پولیس حکام سے بھی ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.