ETV Bharat / state

اترپردیش میں گرمی کا قہر، ریاست کے سبھی مدارس میں تعلیمی اوقات میں تبدیلی - Change timings in madrasas in UP

Change timings in all madrasas of state شمالی ہندوستان میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ اترپردیش مدرسہ بورڈ نے ریاست کے تمام مدارس کے اوقات میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اترپردیش میں گرمی کا قہر، ریاست کے سبھی مدارس میں تعلیمی اوقات میں تبدیلی
اترپردیش میں گرمی کا قہر، ریاست کے سبھی مدارس میں تعلیمی اوقات میں تبدیلی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 10:44 PM IST

لکھنو: اترپردیش کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اسکولوں میں تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے اور سخت گرمی کی وجہ سے کئی اسکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اسی کے پیش نظر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ریاست کے سبھی امداد یافتہ مدارس اور منظور شدہ مدارس کو سرکلر جاری کر کے ہدایت دی ہے کہ یکم جون سے 15 جون تک مدرسوں میں تعلیمی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

صبح ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک تعلیمی اوقات رہے گا جبکہ مدرسین کو ساڑھے چھ بجے سے ساڑھےگیارہ بجے تک مدرسے میں حاضر رہنا ضروری ہوگا۔ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے کئی اضلاع میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے اور بچوں کے لیے خاص ہدایات جاری کی ہے اسی کے پیش نظر بورڈ نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ بچوں کی صحت متاثر نہ ہوں ۔

جاری سرکلر میں انہوں نے لکھا ہے کہ پورے شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی لہر کی شدت اور محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی لہر کے حوالے سے دی گئی وارننگ کے پیش نظر ریاست کے تمام سرکاری/ تسلیم شدہ مدارس کے بچوں کا تعلیمی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 01.06.2024 سے 15.06. 2024 تک، صبح 6:30 بجے سے 10:30 بجے تک تعلیم دی جائے گی اور اس دوران دوپہر کے کھانے کا وقفہ ملتوی کردیا جائے گا اور مدرسہ کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ صبح 11:30 بجے تک مدرسہ میں موجود رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.