گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر کئی تاریخی خانقاہیں درگاہیں اور مندریں موجود ہیں۔ یہاں پر بلا لحاظ مذہب و ملت، ہندو مسلم سبھی ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کرتے ہیں۔ گلبرگہ شہر کی تاریخی درگاہ حضرت بی بی کمالہ سلطانہ خونجہ ماں صاحبہ کا 630ویں عرس کے موقعے پر ہندو مسلم اور دیگر مذہب رہنماؤں نے شرکت کر کے قومی یکجہتی بھائی چارہ کا پیغام دیا۔
اس موقعے پر راجو کپنورہ نے کہا کہ گلبر کہ شہر قومی یکجہتی کا گہوارہ ہے۔ یہاں پر ہر سال خونجہ ماں صاحبہ کے عرس شریف کے موقعے پر ہندو مسلم مل کر کپنور پنچایت سے صندل جلوس نکالتے ہیں۔ بڑی عقیدت کے ساتھ عرس کے تقریباًت میں شرکت کر تے ہیں۔ درگاہ حضرت خونجہ ماں صاحبہ قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کی مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ میں کاروانِ اردو پروگرام کا انعقاد
ہر سال کی طرح جلوس صندل مبارک بعد نماز عشاء پنچایت آفس کپنورہ سے روانہ ہوکر گاؤں میں گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچا۔ اس دوران متوالیان حضرت نے جلوس صندل کا استقبال کرتے ہوئے مراسم صندل انجام دیا۔ اس موقعے شری کنچ بسویشوار روضہ مٹھ سوامی جی، الم پربو دیش موک، سگھر کے، راجو کپنور، درگاہ کے متوالی سید صابر حسین، کنچ بسویشوار روضہ مٹھ سوامی، جے متیا جی، دتو جی، سماجی کارکن محمد جیلانی، موویز پٹھان، ہندومسلم ایکتا کمیٹی صاحب، نیاسویر سنگھٹن کے صدر مدینپٹل، سماجی کارکن محمد جیلانی، ہندو مسلم ایکتا کمیٹی کے ذمہ داران اور دیگر حضرات موجود تھے۔