ETV Bharat / state

اسکارپیو کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے بچ گئی مغویہ کی جان - Haryana Businessman Kidnapped

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 10:34 PM IST

Haryana Businessman Kidnapped, Rescued In Noida نوئیڈا پولیس نے ہریانہ کے ایک تاجر کی جان بچالی جب اس کا اسی کی اسکارپیو کار میں اغوا کرکے لیجایا جارہا تھا کہ اچانک کار ڈیوائڈر سے ٹکراگئی۔ پولیس نے مغویہ نوجوان کو بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

اسکارپیو کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے بچ گئی مغویہ کی جان (Etv Bharat)

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بلبھ گڑھ ہریانہ کے ایک تاجر کی جان اس وقت بچ گئی جب اسکارپیو ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ اس کا سہرا نوئیڈا پولیس کو مل گیا جس نے بلبھ گڑھ سے اغوا کیے گئے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے۔ بدمعاشوں نے اسکارپیو میں تاجر کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے۔ بدمعاشوں کی کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو اغوا کار گاڑی اور تاجر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے گوتم بدھ نگر پولیس نے بتایا کہ نالج پارک پولس تھانہ نے گشت کے دوران بلبھ گڑھ ہریانہ سے اغوا کیے گئے ایک نوجوان کو ایک مشکوک گاڑی سے برآمد کیا اور بعد میں اسے بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

فرید آباد کے بلبھ گڑھ سے تاجر راجیو متل کو اس کی اسکارپیو کے ساتھ اغوا کرنے والے بدمعاش جب گریٹر نوئیڈا کے پری چوک پہنچے تو حادثہ پیش آیا۔ صبح پری چوک پر گاڑی کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔ حادثہ کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ جب لوگ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص گاڑی کے اندر یرغمال بنا ہوا ہے۔ پوچھ گچھ پر تاجر نے واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد نالج پارک پولیس کو اطلاع دی گئی۔کیلاش اسپتال میں علاج کے بعد تاجر کو اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وہ بیٹی کو لینے دہلی ایئرپورٹ جا رہے تھے تبھی ان کا اغوا ہوا۔

بلبھ گڑھ کی مکیش کالونی میں اسٹون کرشر اور میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ کا ٹھیکہ راجیو متل کا ہے۔ وہ دیر رات اپنی بیٹی کو لینے دہلی ہوائی اڈے جا رہے تھے۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ایئرپورٹ جاتے ہوئے فرید آباد کے سیکٹر 11 تھانہ علاقے میں واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب ایک اسکوٹی سوار نے اس کی اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ جیسے ہی اس نے کار روکی، چار دیگر بدمعاش آئے اور راجیو کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کی اپنی ہی کار میں ڈال دیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے راجیو کا اے ٹی ایم کارڈ لیا اور مختلف اے ٹی ایم بوتھس پر گئے لیکن ایک بار بھی راجیو نے صحیح پن نہیں بتایا۔

اس پر بدمعاشوں نے غصے میں آکر راجیو کی پٹائی کر دی۔ بدمعاش انہیں کسی نامعلوم مقام پر لے جا رہے تھے۔ لیکن صبح تقریباً سات بجے جب وہ پری چوک سے گزر رہے تھے تو کار غیر متوازن ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث سامنے کے دونوں ٹائر پھٹ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ بدمعاش خوفزدہ ہو گئے اور کار کی چابیاں نکال کر پیدل بھاگ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.