ETV Bharat / state

حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک اہم ستون - Hajj is one of five pillars of Islam - HAJJ IS ONE OF FIVE PILLARS OF ISLAM

Hajj is one of five pillars of Islam حج اسلامی بارہ مہینوں کے آخری مہینہ ذی الحجہ میں مخصوص ارکان کو ادا کرکے کیا جاتا ہے اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لیے پورے دنیا کے مسلمان مکہ مدینہ کا رخ کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 8:36 PM IST

جونپور : حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے حج ایک فرض و مقدس عبادت ہے جو مسلمانوں پر پوری زندگی میں ایک مرتبہ ادا کرنا فرض و لازمی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے کلام پاک میں امت مسلمہ کو زندگی میں ایک بار حج کرنے کا حکم دیتا ہے حج کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر و مستحق عذاب ہے، حج اسلامی بارہ مہینوں کے آخری مہینہ ذی الحجہ میں مخصوص ارکان کو ادا کرکے کیا جاتا ہے اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لیے پورے دنیا کے مسلمان مکہ مدینہ کا رخ کرتے ہیں حج اتحاد و اتفاق کی ایک بہترین مثال و پیغام ہے اسی تعلق سے مزید ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کیا ہے مشہور عالم دین مولانا انوار احمد قاسمی نے جہاں انہوں نے حج کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کی ہے۔

حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک اہم ستون (ETV Bharat)

مولانا انوار قاسمی نے کہا کہ اسلام کے پانچ رکنوں میں سے دو رکن ایسے ہیں جو مالدار لوگوں پر عائد ہوتے ہیں ایک حج دوسرا زکات جو استطاعت رکھتا ہے وہ حج کے سفر پر روانہ ہوتا ہے اور بہت ہی والہانہ انداز میں اظہار بندگی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ جو چیز نص قطعی سے ثابت ہو اس کا انکار کرنے والا کفر تک پہونچ جاتا ہے کیونکہ اسلام کے پانچ ارکان جس پر دین ٹکا ہوا ہے اس کا کوئی انکار کرتا ہے تو اسلام و ایمان سے خارج ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ جو شخص وسعت کے باوجود بھی حج ادا نہیں کرتا ہے یا اس کی قیمت صدقہ کردیتا ہے تو احادیث میں آیا ہے کہ ایسے شخص کا حشر یہود و نصارٰی کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حج کی تین قسمیں ہیں حج تمتع،حج قران،حج انفراد ہے جسکو لوگ اپنی استطاعت کے مطابق کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کی جتنی عبادات ہیں وہ اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتی ہیں اور اس کے علاؤہ جو معاشرتی گناہ ہیں چغل خوری،غیبت،الزام تراشی،بہتان ان تمام جیسے گناہوں سے گریز کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حج کا پیغام ہے کہ پوری دنیا سے ہر رنگ و نسل کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور کلمہ توحید پر جمع ہونے کی دعوت عام ہوتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

JAUNPUR
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.