ETV Bharat / state

صبح سے عازمین حج کی ہے پرواز لیکن اب تک تیاری مکمل نہیں - Haj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 6:09 PM IST

عازمین حج کی پرواز کے چند گھنٹے ہی بچے ہیں تاہم اب تک تیاری مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ہوائی اڈہ پر پنڈال بنانے کا کام جاری تھا، وضو خانہ اوردیگر کام باقی تھے۔ نوڈل آفیسرحج نے کہا دیر شام تک سبھی کام پورے ہوجائیں گے عازمین حج کو کوئی پریشانی واقع نہیں ہوگی

صبح سے عازمین حج کی ہے پرواز لیکن اب تک تیاری مکمل نہیں
صبح سے عازمین حج کی ہے پرواز لیکن اب تک تیاری مکمل نہیں (etv bharat)

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے ہوائی اڈہ پر عازمین حج کی آمد آج شام سے شروع ہوجائے گی۔ کیونکہ پہلی پرواز صبح 5:40 بجے ہے جبکہ دوسری پرواز صبح 7:40 میں ہے۔ ضلع کے باہر کے عازمین یا پھر جو پٹنہ حج بھون سے نہیں بلکہ جو براہ راست ذاتی گاڑیوں سے پہنچیں گے، ان کی آمد دیر شام ہوائی اڈہ پر شروع ہوجائے گی جبکہ پٹنہ حج بھون سے بھی عازمین حج کا قافلہ بسوں سے رات میں پہنچ جائے گا۔

ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولتوں اور قیام کے لیے ایک وسیع پنڈال بنایا گیا ہے۔ حالانکہ دوپہر تک پنڈال کا کام مکمل نہیں ہو سکا تھا، الیکٹرک وائرنگ کے ساتھ پنڈال کے حصے میں خواتین کے لیے علیحدہ قیام گاہ اور نماز گاہ بھی بن کر تیار نہیں ہوا تھا۔ اسی طرح وضو خانہ کے شیڈ پر ترپال اور کپڑا بھی نہیں لگا تھا جبکہ صفائی کا نظام بھی خستہ حال نظر آیا۔

اس بار بیت الخلا کے ایریا میں گھانس اور جھاڑی بھی نظر آئی، گزشتہ بار اس بات کا بھی خیال رکھا گیا تھا کہ بیت الخلا کے ایریا میں گھانس اور جھاڑی وغیرہ نہیں ہوں تاکہ سانپ یا دیگر زہریلے کیڑے مکوڑے اس علاقے میں نہیں نکلیں۔پنڈال اور دیگر کام مکمل نہیں ہونے کے ساتھ ساتھ ابھی تک فلیکس بینر پوسٹر اور نشان زد کرنے والے بینر پوسٹر استقبالیہ گیٹ وغیرہ بھی نہیں بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مگدھ کمشنرنے حج سفر 2024 کے انتظامات کا جائزہ لیا - Haj 2024

نہ ہی لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ اس حوالے سے ضلع نوڈل آفیسر حج و ضلع اسسٹنٹ اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے کہا کہ وہ اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ خود ایئرپورٹ پہنچ کر جائزہ بھی لیا ہے ، پنڈال کے ٹھیکےدار کو اگلے چار گھنٹے میں سبھی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے عازمین حج کے پہنچنے سے قبل ہی سبھی انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے.واضح ہوکہ گیا ہوائی اڈہ سے بہار کے عازمین حج کی پرواز صبح سے شروع ہوگی، گیا ہوائی اڈہ سے 983 عازمین حج پرواز کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.