بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع ادارہ انجمن خادم الحجاج حج 2024 کے لیے ابھی سے سرگرم ہے۔ ادارے کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر کے تمام عازمین حج دفتر خادم الحجاج کمیٹی سے چالان فورم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ میڈیکل اور فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ عازمین حج کی جانب سے پہلی قسط ادا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں کہنا چاہوں گا 296 میں سے آ ج تک تقریبا 150 سے زائد لوگ اپنی پہلی قسط ادا کر چکے ہیں۔ اپنے پاسپورٹ بھی جمع کرا چکے ہیں۔ دیگر عازمین سے گزارش ہے کہ وہ پہلی قسط 9 فروری تک ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیرمیں عازمین حج کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد
سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ یاد رکھیے آپ کا جو سلیکشن ہوا ہے وہ پروویژنل سلیکشن ہے کنفرم پہلی قسط بھرنے کے بعد ہی ہوتا ہے۔
میں اس سلسلے میں کرناٹک کے وزیر حج رحیم خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بیدر کے عازمین کے لیے سو بستر والے ہسپتال کا بہترین انتظام کیا ہے۔ ہم ڈاکٹر سہیل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے حاجیوں کے لیے ہسپتال میں عمدہ انتطامات کیے ہیں۔