گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر مسلمان صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تمام مذاہب کے لوگ برسوں سے ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں لیکن حالیہ واقعات سے مسلمان دل برداشتہ ہیں۔ مسلمانوں کو کسی کو کچھ بولنے کے بجائے مساجد اور درگاہوں کی حفاظت کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اپنی عبات گاہوں کی حفاظت کی ذمہ داری سمجھنی ہوگی۔ مساجد کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے کبھی سوچا ہے غیر آباد مساجد پر حملے کیوں ہوتے ہیں کیونکہ وہاں کوئی نہیں رہتا ہے۔ اگر مساجد آباد ہوں تو اس پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔
گلبرگہ ضلع وقف مشاورتی نائب چیئرمین حیدر علی باغبان کے مطابق وقف بورڈ سمیت تمام ملی اداروں کو غیر آباد مساجد کو آباد کرنے کے لیے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے محکمۂ وقف اور مساجد کمیٹی اور متولیان حضرات سے گزارش کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کی مساجد کو آباد کر یں اور ان کے تحفظ کے لیے کام کر یں۔