ETV Bharat / state

ہسپتال کے باہر مریضوں کے رشتےداروں کو سحری اور کھانے کا انتظام کرنے کی کامیاب مہم - FREE SEHRI AND Foods FOR PATIENTS

Free Sehri And Food for Patients And their Relatives ممبئی کے پریل علاقے میں کچھ نوجوانوں کی جانب سے ہسپتال کے باہر مریضوں کے رشتےداروں کو سحری اور کھانے کا انتظام کرنے کی کامیاب مہم چلائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ بھوکوں اور ضرورتمندوں کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 4:45 PM IST

ہسپتال کے باہر مریضوں کے رشتےداروں کو سحری اور کھانے کا انتظام کرنے کی کامیاب مہم

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے پریل علاقے میں نوجوانوں کا ایک گروپ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران مِختلف ہسپتالوں کے باہر مریضوں کے رشتہ داروں کے لئے سحری اور افطار کا انتظام کیا جا رہا ہے۔گزشتہ دس برسوں سے یہ گروپ اسی طرح خدمت خلق میں مصروف ہے۔

بھوکھوں اور ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے جیسے اس عظیم کارنامے کے لیے ممبئی کے پریل علاقے میں کچھ نوجوانوں نے ایک منصوبہ بنایا ۔ ممبئی کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں موجود مریضوں اور اُن کے رشتے داروں کے لیے سحری کا انتظام کرنا شروع کیا۔ یہ کوشش گزشتہ دس برسوں سے چلی آرہی ہے۔

شروعات میں چند لوگ اس خدمت خلق کو انجام دیتے تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس گروپ میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ آج 20 سے 25 لوگ اس کار خیر سے جڑے ہیں۔ممبئی کے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتال میں موجود مریضوں اور اُن کے رشتے دوراں کے لیے سحری کا انتظام کرتے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف ماہ مقدس میں ہی سحری یہ افطار کا انتظام کیا جاتا ہے بلکہ عام دنوں میں بھی روز مرہ کے کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ کھانا اُن مریضوں کے لیے عمدہ معیار کا بنایا جاتا ہے جنہیں سرکاری ہسپتال میں اکثر کھانے کے لیے مشقت کرنی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان کے پہلے عشرے میں بازاروں میں رونق لیکن خریدار غائب

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ کھانا کسی مخصوص طبقے یا مذہب کے لیے نہیں ہے بلکہ اس ٹیم میں شامل نوجوانوں کا مقصد یہ تھا کہ کھانے اور ضرورتمندوں کی بلا تفریق خدمت کی جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.