ETV Bharat / state

استقبال رمضان المبارک کی مناسبت سے مظفر نگر میں عظیم الشان جلسہ - عظیم الشان اجلاس

Grand Jalsa in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں استقبال رمضان المبارک کے استقبال میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام نے ماہ رمضان المبارک کا اہتمام اور اصلاح معاشرہ کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

Grand Jalsa in Muzaffarnagar on the Reception of Ramadan Al Mubarak

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 3:07 PM IST

مظفر نگر: مظفرنگر کے معروف مقام میناکشی چوک پر استقبال رمضان المبارک کی مناسبت سے عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا۔ جس کا آغاز قاری دانش نبیل قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اور نعت پاک قاری عبد السلام نور و دیگر نعت خواہوں نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجلاس عام کی صدارت قاٸد ملت حضرت مولانا مفتی ذوالفقار علی سابق رکن اقلیتی کمیشن حکومت اترپریش نے کی۔ اس موقع پر تشریف لاٸے علماۓ کرام نے اپنے بیانات میں ماہ رمضان المبارک کا اہتمام اور اصلاح معاشرہ کے عنوان پر روشنی ڈالی۔ خاص طور پر اخلاق کی درستگی، تعلیم کا حصول و حقوق کی اداٸیگی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ادارہ فیض محمد کھالہ پار مظفرنگر میں ختمِ نبوت کوئز پروگرام

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں مولانا ظہیر احمد، مولانا زین الدین، مولانا عبد الخالق، قاری امیر اعظم، مفتی شرافت علی اور قاری محمد خالد قاسمی خاص طور پر شامل رہے۔ نظامت کے فراٸض قاری شوکت علی نے انجام دیے۔ انتظامیہ میں عدنان علی ایڈووکیٹ، ساجد خان، پرویز رسول، سرفراز حسین اور حماد علی ودیگر کار کنان شامل رہے۔ اجلاس کا انعقاد تحریک فلاح انسانیت و ہند ویلفیر سوساٸٹی نے مشترکہ طور پر کیا۔ ہزاروں افراد کی شرکت و موجودگی میں ملک میں امن و امان، سلامتی اور بھائی چاری کے لیے دعا کی گئی اور اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.