ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کے قافلے نے تین افراد کو کچلا، دو کی موت - Brij BHUSHAN SON Convoy Hit Bike

اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کے قافلے نے تین افراد کو کچل دیا، جن میں دو کی موت ہوگئی، جب کہ ایک معمر خاتون زخمی ہو گئیں۔ ان کی عمر 60 سال بتائی جارہی ہے۔

Brij BHUSHAN SON Convoy Hit Bike
گونڈہ سڑک حادثہ (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 3:30 PM IST

گونڈہ: یوپی کے گونڈہ ضلع میں بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے اور قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلے کی گاڑی نے صبح 9 بجے کرنیل گنج-حضور پور روڈ پر تین لوگوں کو کچل دیا۔ اس میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

غور طلب ہے کہ اس حادثے میں ریحان اور شہزاد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی عمر 17 اور 19 سال بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ میں ایک معمر خاتون سیتا دیوی بھی زخمی ہوگئیں۔ ان کی عمر 60 سال بتائی جارہی ہے۔ شدید زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ریحان اور شہزاد دوائیاں لینے بائک سے کرنیل گنج جا رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کا سبب بننے والی فارچیونر گاڑی نندنی ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے نام پر رجسٹرڈ بتائی جاتی ہے۔ گاڑی پر پولیس ایسکارٹ کا لوگو لگا ہوا تھا۔

ریحان اور شہزاد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گاڑی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن شرن سنگھ کے قافلے میں تھی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رادھیشیام رائے نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ کرنیل گنج کوتوالی علاقہ کے چھتائی پوروا کے قریب پیش آیا۔ خاندان کے رکن فرمان نے بتایا کہ ان کا بھتیجا ریحان شہزاد دوائی لینے موٹر سائیکل پر کرنیل گنج جا رہا تھا۔ جہاں کرن بھوشن کے قافلے کی فارچیونر کار کے حادثے کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.