ETV Bharat / state

لکھنؤ میں تعلیم نسواں بیداری پروگرام کا اہتمام، سینکڑوں طالبات اعزاز سے سرفراز - Society

Female Education is Essential: لکھنؤ کے حسین آباد علاقے میں واقع جواہر لال نہرو یووا کیندر میں تعلیم نسواں بیداری کے عنوان سے اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا اہتمام ہوا، جس میں درجنوں اداروں کی طالبات نے شرکت کی اور سینکڑوں طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اسلامک اکیڈمی کے سربراہ مفتی نعیم علی رازی نے بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ خواتین اور لڑکیوں میں تعلیم کے تعلق سے بیداری ہو اور وہ معاشرے میں اپنے مثبت کردار سے انقلاب لا سکیں۔

Women's education awareness program organized in Lucknow, hundreds of female students honored

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 2:31 PM IST

تعلیم نسواں بیداری پروگرام کا اہتمام، سینکڑوں طالبات اعزاز سے سرفراز

لکھنؤ: لکھنؤ کے حسین آباد میں تعلیم نسواں بیداری پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا گیا، جس میں سینکڑوں طالبات اعزاز سے سرفراز کی گئیں۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پہ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سبحان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں علم کو کہیں تقسیم نہیں کیا گیا ہے بلکہ علم نافع اور علم ضار یعنی نفع بخش علم اور نقصان دہ علم کو بیان کیا گیا ہے۔ لیکن تقسیم نہیں کیا گیا ہے کہ یہ دنیاوی علم ہے یا دینی علم ہے۔ لہٰذا موجودہ وقت میں اگر کوئی دینی اور دنیاوی علم میں تفریق پیدا کرتا ہے تو غیر مناسب ہے۔ ہم سبھی کو چاہیے کہ دینی اور دنیاوی دونوں علوم میں مہارت حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:

مسلم خواتین کی تعلیم کے لئے رقیہ بیگم کے خدمات بے مثال

'تعلیم نسواں وقت کی اہم ضرورت'

انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی معمار ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی تو وہ نہ صرف معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا خاص کردار ادا کریں گی بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی ان کا اہم کردار ہوگا۔ آج کے اس پروگرام میں طالبات سے مخاطب ہو کے ہم نے یہی کہا ہے کہ جو طالبات مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں وہ دنیاوی تعلیم کی طرف توجہ دیں اور جو دنیاوی تعلیم حاصل کر رہی ہیں وہ دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ ان کی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکے۔

وہیں ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں لڑکیاں تیزی کے ساتھ علمی میدان میں ترقی کر رہی ہیں۔ آج کا پروگرام خواتین کی تعلیم کے تعلق سے تھا۔ جس میں یہی بتایا گیا کہ لڑکیوں کو احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہر میدان میں پرچم بلند کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکامات کے دائرے میں رہتے ہوئے بھی تمام تر علوم حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی علم کو حاصل کرنے میں اسلامی حدود توڑنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت ہے کہ مسلم لڑکیاں تعلیم کے میدان میں ترقی کریں اور ان کا ہر ممکن تعاون بھی کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر ایسے غریب خاندان کی لڑکیاں ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہیں۔ ہم سبھی نے اعلان کیا ہے کہ کسی قسم کی اگر ضرورت ہو تو معاشرے کے تمام لوگوں کا فریضہ ہے کہ ان کی مدد کریں اور اعلی تعلیم حاصل کرائیں۔ اس موقع پر فخر الدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین اطہر صغیر طورج زیدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ لکھنؤ علم و ادب کا گہوارہ ہے۔ یہاں کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جو صاحب استطاعت نہیں ہیں انہیں تعلیم حاصل کرنے میں ہمیں مدد کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.