ETV Bharat / state

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد - Ghazal Sarai competition

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 10:33 PM IST

Ghazal Sarai competition organized by Ghalib Institute غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، سالوان پبلک اسکول، کریسنٹ اسکول، رامجس گرلز سینئر سکینڈری اسکول اور اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد (ETV Bharat)

دہلی: غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ بارہویں جماعت تک کے طلبا کے لیے منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، سالوان پبلک اسکول، کریسنٹ اسکول، رامجس گرلز سینئر سکینڈری اسکول اور اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔ پروفیسر آصف نقوی اور معروف غزل سنگر استاد عبدالرحمٰن نے اس پروگرام میں جج کی حیثیت سے شرکت کی.

اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد غالبیات کی ہر سطح پر تفہیم کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ اس مقابلے میں صرف غالب کا کلام پیش کیا جائے گا اس طرح ہماری نئی نسل غالب کے کلام اور ان کی فکر سے مانوس ہوگی۔ پروفیسر آصف نقوی نے کہا کہ آج بچوں کی کارکردگی سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور اگر اس میں کچھ کمی بھی تھی تو ہمیں اس وقت صرف حوصلہ افزائی سے کام لینا چاہیے کیوں کہ کلام غالب کی قرات میں اساتذہ سے چوک ہو جاتی ہے یہ تو ابھی مبتدی ہیں۔

استاد عبدالرحمٰن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ نے اس طرح کا مقابلہ منعقد کیا۔ اس مقابلے کی وجہ سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہوگا کہ ہمارے یہاں کیسے کیسے موتی چھپے ہیں اور غالبیات کی ترویج و اشاعت بھی ہوگی۔ اس مقابلے میں پہلا انعام سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کی عمیمہ بانو کو، دوسرا انعام اینگلو عربک سینئر سکینڈری اسکول کے محمد کیف کو اور تیسرا انعام رامجس گرلز سینئر سکینڈری اسکول کی فائزہ کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ دو خصوصی انعام بھی رکھے گئے تھے جن میں سالوان پبلک اسکول کے ہاردک کمار کارو اور کریسنٹ اسکول کی نبیلہ کو بالترتیب پہلا اور دوسرا اسپیشل انعام پیش کیا گیا۔

دوسرے خصوصی انعام میں بالترتیب ارحم (سید عابد حسین سینئر سکنڈری اسکول) اور پریانشی (سالوان پبلک اسکول) کو پہلی اور دوسری پوزیشن ملی۔ اس مقابلے کی کوارڈینیٹر یاسمین فاطمہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.