ETV Bharat / state

متوفیہ کے بیٹے کے دوست ہی نکلے قاتل' پولیس نے دو کو کیا گرفتار - Gaya Police

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 4:58 PM IST

خاتون قتل معاملے میں محمد انظر اور اسکے ساتھی موہت کمار کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں خاتون تنہا تھی تبھی محمد انظر اور اسکے ساتھی نے سرجیکل بلیڈ سےقتل کردیا تھا۔

متوفیہ کے بیٹے کے مجرم دوست ہی نکلے قاتل' پولیس نے دو کو کیا گرفتار
متوفیہ کے بیٹے کے مجرم دوست ہی نکلے قاتل' پولیس نے دو کو کیا گرفتار (etv bharat)

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس نے خاتون کے قتل معاملے کا انکشاف کر دیا ہے۔ خاتون کے بیٹے کے دوست ہی ملزم نکلے، آپس میں لڑائی کے بعد بدمعاش اسکے گھر گئے تھے جہاں ان دونوں نے لڑکے کی ماں کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملے میں محمد انظر اور موہت کمار کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے گزشتہ روز گھر میں داخل ہوکر ان لوگوں نے خاتون کا گلا ریت کر قتل کر دیا تھا۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں بتایا کہ گزشتہ 29 جون کو کوتوالی تھانہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نئی گودام ٹی او پی کے پاس ایک گھر میں نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعے ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ انچارج کوتوالی کے ذریعے یہ اطلاع افسران کو دی گئی۔ جس کے بعد ان کی ہدایت پر کوتوالی تھانہ کی پولیس نے جائے وردات پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مگدھ میڈیکل ہسپتال بھیج دیا۔

اس تعلق سے تحریری درخواست بھی متوفیہ کے لواحقین کی طرف سے دی گئی اور اس میں دو لوگوں کو نامزد بھی کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کو انہوں نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر بدمعاشوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے ہدایت دی گئی۔ قتل کے بعد جائے واردات کے معائنے کے دوران ایف ایس ایل کی ٹیم کے ذریعے واردات میں استعمال کیے گئے سرجیکل بلیڈ کو بھی برآمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: نئے فوجداری قانون کے تحت پانچ مقدمات درج ہوگئے

اس کے پاس سے دو موبائل فون کے ساتھ دیگر مشکوک سامان بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان نے پوچھ تاچھ کے دوران اس واردات میں اپنی شمولیت کو کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متوفیہ کے بیٹے کے ساتھ ان کی دوستی تھی۔ اس کے ساتھ مل کر پہلے کئی وارداتوں کو انہوں نے انجام دیا تھا۔ حال ہی میں متوفیہ کے بیٹے کے ساتھ کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ جس میں پکڑے گئے ملزم محمد انظر کے ذریعے متوفیہ کے بیٹے پر حملہ کر اسے زخمی کر دیا گیا تھا۔

حالانکہ اس تعلق سے متوفیہ کے بیٹے کی طرف سے کوئی اطلاع اسوقت تھانے کو نہیں دی گئی تھی۔ تا ہم کل گزشتہ 29 جون کو اسی جھگڑے کے معاملے کو لے کر دونوں بدمعاش متوفیہ کے گھر پہنچے تھے جہاں ان سے بحث ہوئی اور اس دوران محمد منظر اور موہت کمار نے ان پر حملہ کر دیا اور گلا ریت کر خاتون کا قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.