ETV Bharat / state

گیا پولیس نے واردات انجام دینے سے قبل ہی تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا - Gaya police arrested 3 miscreants

امام گنج میں تین بدمعاش پکڑے گئے ہیں۔ ان میں آصف خان، شاہ رخ خان اور تبو خان شامل ہیں، ان تینوں کا تعلق کوٹھی تھانہ حلقہ سے ہے اور یہ سبھی پیشہ ور مجرم ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 11:43 AM IST

گیا : بہار میں گیا ضلع پولیس نے امام گنج تھانہ کے ماتحت امام گنج بازار سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں آصف خان، شاہ رخ خان اور تبّو خان ہیں۔ ضلع پولیس کے مطابق کسی بڑی واردات کو یہ انجام دینے جا رہے تھے۔ تبھی پولیس نے ان کا تعاقب کر گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے پسٹل، کارتوس اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو بھی کھنگال رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ سبھی پیشہ ور مجرم ہیں اور یہ غیر قانونی کاموں کو انجام دیتے ہیں۔ امام گنج ڈویژن کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ تھانہ کے سب انسپکٹر امیت کمار، چندن کمار رام اور پولیس جوان گاڑی چیکنگ کے لیے نکلے تھے۔ تبھی کوٹھی موڑ سے قریب سو گز کی دوری پر واقع پنجاب نیشنل بینک کے سامنے پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے گاڑی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد تیزی سے امام گنج بازار کی طرف آرہے تھے، جو پولیس کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی گھما کر بھاگنے لگے۔

پولیس کو ان پر شک ہوا اور جوانوں نے ان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے کسی طرح ان تینوں موٹر سائیکل سواروں کو پکڑا اور ان کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ یہ پیشہ ور مجرم ہیں اور ان کے پاس سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔ ان تینوں کی پہچان کوٹھی تھانہ حلقہ کے رہنے والے آصف خان عمر 32 سال ابن مرحوم عاصم خان، شاہ رخ خان عمر29 سال ابن شریفو خان، تبو خان عمر 23 سال ابن مرحوم فضلو خان کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ جانچ کے دوران آصف خان کے کمر سے ایک پسٹل جس کی میگزین میں دو راؤنڈ زندہ کارتوس تھا وہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کی مستعدی اور چیکنگ کی وجہ سے یہ پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کامران قتل معاملے میں دو گرفتار

ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس ان کے ماضی کے مجرمانہ ریکارڈ کو بھی کھنگال رہی ہے پولیس کا ماننا ہے کہ پہلے بھی یہ وارداتِ کو انجام دے چکے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.