ETV Bharat / state

گیا: میونسپل کارپوریشن نے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پروضاحت پیش کی - Increase in Holding Tax

ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے ہنگامہ اور تنازع کے درمیان کارپوریشن کے عہدیدران نے کہا' رہائشی عمارتوں کا ٹیکس نہیں بڑھایا گیا ہے ، تجارتی عمارتوں پر اضافہ کیا گیا ہے۔ مقامی ایم ایل اے وریاستی وزیر نے عوام کو گمراہ کیاہے۔ جبکہ ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ حکومت کا ہے اور اسی کی روشنی میں بڑھایا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 10:30 PM IST

گیا: میونسپل کارپوریشن نے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پروضاحت پیش کی
گیا: میونسپل کارپوریشن نے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پروضاحت پیش کی (ETV Bharat)

گیا: گیا میونسپل کارپوریشن کے ہولڈنگ ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے کے معاملے پر شہر میں پرزور طریقے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ذریعے گیا بند اور تجارتی تنظیموں اور عوامی نمائندوں کی مخالفت کے بعد جمعہ کی شام کو میونسپل کارپوریشن کے عہدیدران کی جانب سے اپنی وضاحت پیش کی گئی ہے۔ کارپوریشن کے دفتر میں جمعہ کی شام کو میئر گنیش پاسوان، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن موہن شریواستو، ڈپٹی میئر چنتا دیوی ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن چنو خان، وارڈ کونسلر کے نمائندہ و سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کیا۔ جس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن موہن شریواستو نے کہا کہ بڑھے ہوئے ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر شہر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

ٹیکس میں اضافہ یا سڑکوں کی درجہ بندی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قانون کے احکامات پر عمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قانون کے تحت ٹیکس اور سڑکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے وہ بہار حکومت کا فیصلہ ہے۔ کابینہ سے منظور شدہ معاملہ ہے۔ میونسپل کارپوریشن یا کارپوریشن کے عوامی نمائندوں کے ذریعے بنایا ہوا قانون نہیں ہے اور ناہی انکا فیصلہ ہے

ریاستی وزیر پر کی تنقید
میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ بہار حکومت کے وزیر اورگیا شہری حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر پریم کمار کو ٹیکس سے متعلق قانون کے بارے میں کوئی شک ہے، تو وہ متعلقہ قانون کو منسوخ کرانے کے لیے بہار حکومت سے پیروی کریں۔ اس سے پورا بہار فائدہ اٹھائے گا۔ جس وقت قانون پاس ہوا اس وقت وہ کابینہ میں بھی اور اسمبلی میں بھی تھے۔ اسوقت کیوں نہیں سوال اٹھایا، ابھی بھی وہ وزیر ہیں، انہیں اس قانون میں ترمیم کرا کر کارپوریشن کو اختیارات دلائیں۔ دراصل ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے معاملے پر ' گیا میونسپل کارپوریشن ' کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر گیا میونسپل کار پوریشن کے میئر، سابق ڈپٹی میئر اور بورڈ کے اراکین کو شدید تنقید نشانہ بنایا تھا

پندرہ برسوں بعد ہوا ہے اضافہ
اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن موہن شریواستو نے کہاکہ ٹیکس میں اضافے میں گیا میونسپل کارپوریشن کا کسی قسم کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ 15 سال بعد کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ سب سے بڑی اور خاص بات یہ ہے کہ رہائشی عمارتوں پر ہولڈنگ ٹیکس میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ غیر رہائشی عمارتوں پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے جن میں تجارتی ادارے چل رہے ہیں۔ ان پر ٹیکس میں توسیع کی گئی ہے۔ وہ بھی 15 سال بعد ہوا ہے۔ ہوٹل، شاپنگ مالز، شو روم، سرکاری و غیر سرکاری بینک، نرسنگ ہومز، گودام، ریسٹورنٹ، شادی ہال، نجی تعلیمی ادارے، کوچنگ شاپس وغیرہ کو کاروباری اداروں کے تحت درج کر کے ان پر ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔
موہن شریواستو نے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن وقت کے مطابق ٹیکس میں اضافہ نہیں کرے گا تو خود انحصاری کیسے ہوگی۔ جہاں تک سڑکوں کی درجہ بندی کا تعلق ہے، یہ بھی قانون کے مطابق محکمہ نے کرایا ہے۔ اس کے باوجود کارپوریشن کی گزشتہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیمپ لگا کر لوگوں سے اعتراضات طلب کیے جائیں گے اور ان کے اعتراضات پر گہرائی سے غور کرنے اور اسکی جانچ کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی اور اس کے بعد آئندہ بورڈ میٹنگ میں کوئی ٹھوس فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو بورڈ عوامی مفاد میں مزید فیصلے کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بورڈ کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں اس معاملے پر سخت فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.