ETV Bharat / state

گیا: پرامن ماحول میں جلوس محمدی اور پتر پکش ہوگا انعقاد - Juloos Mohammadi in Gaya - JULOOS MOHAMMADI IN GAYA

گیا میں جلوس محمدی اور پتر پکش میلے کی ایک ساتھ تیاریاں ہورہی ہیں۔ 16 ستمبر کو جلوس محمدی نکالا جائے گا جبکہ 17 ستمبر کو پتر پکش میلے کا آغاز ہوگا۔ پتر پکش میلے میں ملک اور بیروں ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد ہوتی ہے جبکہ جلوس بھی گیا میں بڑے پیمانے پر نکلتا ہے۔

گیا: پرامن ماحول میں جلوس محمدی اور پتر پکش ہوگا انعقاد
گیا: پرامن ماحول میں جلوس محمدی اور پتر پکش ہوگا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 12:55 PM IST

گیا: بہار میں عید میلاد النبی کے موقع پر پٹنہ کے بعد سب سے بڑا جلوس ضلع گیا میں نکالا جاتا ہے۔ تاہم یہاں جس علاقے سے مرکزی جلوس نکالا جاتا ہے اور جہاں جس علاقے میں ختم ہوتا ہے، دونوں جگہوں کے علاقے میں برادران وطن کا بھی اس بار بڑا مجمع ہوگا۔ کیونکہ گیا میں پتر پکش میلہ شروع ہونے والا ہے۔ ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق پتر پکش ایک خاص اہمیت کا حامل میلہ ہے اور اس میں لوگ اپنے مرحومین کی روح کی نجات و تسکین کے لیے پنڈدان کرنے آتے ہیں۔

پنڈدان ایک خاص مذہبی رسم اور پوجا ہے۔ بارہ ربیع الاول کا جلوس 16 ستمبر کو صبح 9 بجے شہر کے اقبال نگر محلے سے نکلے گا، جوکہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جلوس شہر میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ رام ساگر پہنچ کر اختتام ہوگا، جلوس میں ہزاروں کا مجمع ہوتا ہے اور جس جگہ پر خانقاہ واقع ہے وہاں پر مسلمانوں کی آبادی نہیں ہے، یہ وہ علاقہ ہے جو پتر پکش میلے میں واقع ہے، وشنو پد سے متصل ہے اور اسی علاقے کی مختلف پنڈویدیوں میں ہندو فرقے کے لوگ پنڈ دان کرتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ ربیع الاول کا جلوس نکلے گا اور 17 ستمبر کو پتر پکش میلے کا آغاز ہوگا۔

حفاظتی انتظامات ہوں گے پختہ

دو فرقوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے خاص تیاری کی جارہی ہے، جلوس کو پرامن ماحول میں اختتام کرنے کیلئے سبھی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کر تھانہ سطح پر تیاری کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی پی این ساہو نے کہا کہ جلوس کے تعلق سے تیاریاں کی جارہی ہیں، پرامن ماحول میں جلوس نکالا جائے گا، جلوس کمیٹیوں کے ساتھ اس حوالے سے میٹنگ بھی کی جائے گی، پہلے سے طے شدہ راستوں سے ہی جلوس نکالے جائیں گے، چونکہ پتر پکش میلے کا ایک دن بعد باضابطہ آغاز ہوگا اسلیے خاص تیاری کی گئی ہے اور بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ اسلیے کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے لیکن سماج دشمن عناصر پر سخت نگاہ ہوگی اور پہلے سے جن مقامات پر اگر کچھ معاملے پیش بھی آئے ہیں تو وہاں مقامی تھانہ کی پولیس کی بھی خاص نگاہ ہوگی۔

وہیں اس حوالے سے خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ صباح الدین منعمی نے بتایاکہ خانقاہ میں حسب روایت چاند رات سے ہی سیرت النبی کی مجلس منعقد ہوچکی ہے۔ ہر رات کو بعد نماز عشا مجلس کا اہتمام ہوتا ہےاور یہ سلسلہ 12 ربیع الاول تک ہوگا۔ 12 ربیع الاول کو خانقاہ میں بڑی تقریب ہوتی ہے، جلوس یہیں خانقاہ پہنچ کر اختتام ہوتے ہیں۔ وہیں مرکزی جلوس کمیٹی' غلامان مصطفی کمیٹی' کے سربراہ سید فضیل احمد نے کہا کہ جلوس پچھلے برس بھی پتر پکش میلے کے دوران ہوا تھا، کہیں کوئی مسلہ نہیں ہوگا، سبھی پر امن طریقے سے جلوس میں شامل ہوتے ہیں اور سبھی افراد جلوس کے۔

اختتام کے بعد خانقاہ میں موئے مبارک صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر تبرکات کی زیارت کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوتے ہیں، اس بار بھی نادرہ گنج، شاہ میر تکیہ، بھسنڈا، بھدیجہ اور دیگر علاقوں سے جلوس نکالے جائیں گے، پولیس کے علاوہ جلوس کے شامل افراد بھی مجمع کو پرسکون سے گزارنے میں لگے ہوتے ہیں، گیا کی روایت آپسی بھائی چارگی اور ایک دوسرے کے تہواروں کو مل کر منانے کی ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی سبھی پروگرام ہوگا ۔ وہیں میلہ اور جلوس محمدی کے تعلق سے افسران نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.