ETV Bharat / state

گیا: چیف سکریٹری عامر سبحانی نے اپنی ملازمت سے وی آر ایس لے لیا

Chief Secretary Amir Subhani has taken VRS: بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے وی آر ایس لے لیا ہے۔ بہار حکومت نے نئے چیف سکریٹری کے نام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ عامر سبحانی کو بی پی ایس سی کا چیئرمین بنائے جانے کی چرچا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ اسی برس عامر سبحانی سبکدوش ہونے والے تھے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 1:38 PM IST

Gaya: Chief Secretary Amir Subhani has taken VRS from his job

گیا: نتیش حکومت نے برجیش مہروترا کو بہار کا نیا چیف سکریٹری منتخب کردیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن ہفتہ کی شام جاری کیا گیا۔ اس سے قبل چیف سکریٹری کے عہدے پر تعینات عامر سبحانی نے وی آر ایس لیا تھا۔ اس کے بعد یہ ذمہ داری برجیش مہروترا کو سونپی گئی ہے، جب کہ آئی اے ایس چیتنیا پرساد کو بہار کا ترقیاتی کمشنر بنایا گیا ہے۔ آئی اے ایس چیتنیا پرساد 1990 بیچ کے افسر ہیں۔ اس وقت وہ محکمۂ آبی وسائل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ دراصل بہار حکومت کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے وی آر ایس لیا ہے۔ وہ اسی برس 30 اپریل 2024 کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔

چیف سکریٹری عامر سبحانی نے اپنی ملازمت سے وی آر ایس لے لیا

یہ بھی پڑھیں:

گیا: عظیم پریم جی فاؤنڈیشن میں سی یو ایس بی کے طلباء کو ملے گی ملازمت

مانا جا رہا ہے کہ وی آر ایس لینے کے بعد اب وہ بہار پبلک سروس کمیشن' بی پی ایس سی ' کے چیئرمین بن سکتے ہیں۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ 12 فروری سے ہی بی پی ایس سی کے چیئرمین کا عہدہ خالی پڑا ہے۔ اس عہدے پر عامر سبحانی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ بی پی ایس سی کے سابق چیئرمین اتل پرساد کی مدت ختم ہونے کے بعد بی پی ایس سی کے ایک سنیئر رکن امتیاز کریمی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی وہ اسی ماہ 16 فروری کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔

کون ہیں عامر سبحانی
آئی اے ایس عامر سبحانی 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ عامر سبحانی اپنے بیچ کے ٹاپر تھے۔ 1 جنوری 2022 کو انہیں بہار حکومت نے ' چیف سکریٹری' کے عہدے پر فائض کیا تھا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن، بہار محکمۂ داخلہ کے سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری کے عہدے پر رہے ہیں۔ بہار میں وہ قریب 10 برسوں تک محکمۂ داخلہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں بحال رہے ہیں۔

دراصل بہار میں چرچا ہے کہ عامر سبحانی کو وی آر ایس' رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم' لینے کے لیے خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صلاح دی تھی، اس کی کیا وجہ ہے یہ تو ابھی کسی کو معلوم نہیں ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے صلاح و مشورے پر ہی انہوں نے وی آر ایس لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.