ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثے میں موت پر لواحقین معاوضے کے لیے دے سکتے ہیں درخواست - Compensation for death in accident - COMPENSATION FOR DEATH IN ACCIDENT

سڑک حادثے میں جن لوگوں کی موت ہو جاتی ہے ان کے لواحقین کواس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا ہے کہ جو لوگ سڑک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ان کے لئے بِہار سرکار نے معاوضے کا انتظام بھی کیا ہے۔ کیا ہے یہ معاوضہ پڑھیں یہ پوری خبر۔

سڑک حادثے میں موت ہوجانے پرملے گا معاوضہ
سڑک حادثے میں موت ہوجانے پرملے گا معاوضہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 5:36 PM IST

گیا (بہار): سڑک حادثے کے شکار افراد کے لواحقین کو بِہار موٹر ویکل ایکسیڈنٹ دعوے کے تحت معاوضے کی رقم حاصل کرنی چاہیے۔ لیکن عدم معلومات کے سبب لوگ کم ہی اس کا فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔ جبکہ بہار کی سات کمشنری میں موٹر ویکل ایکسیڈنٹل کلیم ٹریبونل کا قیام ہے۔ یہاں دعویٰ کرنا چاہئے تاکہ آپکو معاوضہ مل سکے۔

سڑک حادثے میں موت ہوجانے پرملے گا معاوضہ
سڑک حادثے میں موت ہوجانے پرملے گا معاوضہ (ETV Bharat)

بہار کے شہر گیا میں موٹر وہیکل ایکسیڈنٹل کلیمز ٹربیونل کورٹ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ موٹر گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد از جلد معاوضہ مل سکے۔ بہار میں کل سات ٹربیونل بنائے گئے تھے جن میں مگدھ ڈویژن کے گیا ضلع میں بھی ایک ہے۔

درخواست گزار کو درخواست دینے کے بعد مقدمے کی سماعت ہوتی ہے اور اس میں کم ازکم 5 لاکھ روپے کی ادائیگی چیک کے ذریعے کی جاتی ہے۔ موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹربیونل ایک خصوصی عدالت ہے جو موٹر حادثات سے پیدا ہونے والے مقدمات کو نمٹاتی ہے جس میں متاثرہ شخص یا متوفی کے لواحقین، گاڑی کے مالک، ڈرائیور اور متعلقہ انشورنس کمپنی کے خلاف معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس میں زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا جاتا ہے لیکن عدم معلومات کے سبب زیادہ تر لوگ اس اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں خاص کر مسلم معاشرے میں حادثے کے بعد لوگ اس کا فائدہ بہت ہی کم اٹھا پاتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ تر کو اس تعلق سے علم نہیں ہے۔

ٹریبونل کے سکریٹری آکاش کمارنے بتایا کہ سڑک حادثات کے متاثرین کے خاندانوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کے مقصد سے ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذریعہ کل سات ڈویژنل سطح کے موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ کلیمز ٹربیونل قائم کئے گئے ہیں۔

سڑک حادثے کی صورت میں معاوضے کے لیے آن لائن درخواست:

اگر کسی کی سڑک حادثے میں موت ہوجاتی ہے تو وہ https://accidentclaim.bihar.gov.in پر ساری تفصیلات دے کر رقم حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسکے لیے آپ کو زیادہ بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ آپ خود فارم بھردیں یا کسی جانکار سے فارم پُر کرا لیں۔

کئی مل چکاہے معاوضہ :
ٹربیونل کے چیئرمین اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ گیا میں ٹربیونل میں اب تک کئی معاملوں کا تصفیہ کرایا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز ہی اس اسکیم کے ذریعے ایک ہدایت کی روشنی میں گاڑی مالک انیل کمار کے ذریعے درخواست گزار چنتا دیوی کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے شوہر منارک یادو عرف مندرکہ یادو کی سڑک حادثہ میں 27 مئی 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ اس کے کچھ دنوں بعد چنتا دیوی نے ٹربیونل میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور درخواست گزار کو معاوضے کی رقم بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک حادثے میں اگر کوئی زخمی بھی دعوی کرتا ہے تو اس کی سماعت ہوتی ہے لوگوں کو اس تعلق سے حساس ہو کر معاوضے کے لیے درخواست دے کر مقدمات دائر کرانا چاہیے۔

زخمیوں کو ملتا ہےڈھائی لاکھ روپے:

حادثے میں موت کی صورت میں زیر کفالت افراد کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا انتظام ہے جبکہ شدید زخمی ہونے کی صورت میں متاثرہ کو ڈھائی لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اگر متاثرہ شخص معاوضے کی مقررہ رقم سے مطمئن نہیں ہے تو بھی اس میں گنجائش ہے کہ وہ ٹربیونل میں اپیل کر سکتا ہے۔ معاوضے کے لیے ٹربیونل میں درخواست دینے کا عمل گیا میں ہی شروع ہے اور اس کا لوگ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔

واضح ہوکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت معاوضے کا انتظام ہے، جس کے لیے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل بنایا گیا ہے۔ اس کے لیے آپ چھ ماہ کے اندر دعوے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.