ETV Bharat / state

گیا: خواجہ بہار سید شاہ عطا حسین فانی کا 134واں عرس منایا جائے گا - Syed Shah Atta Hussain Fani - SYED SHAH ATTA HUSSAIN FANI

خواجہ بہار حضرت سید شاہ عطاء حسین فانی کے 134ویں عرس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئندہ 27 اپریل بروز سنیچر کو عرس کی مختلف تقریبات ہوں گی۔ بہار کی قدیم خانقاہوں اور بڑے عرس میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ اس حوالے سجادہ نشیں نے عرس کی تمام تفصیلات اور خانقاہ کی تاریخ سے واقف کرایا ہے۔

گیا: خواجہ بہار سید شاہ عطا حسین فانی کا 134 واں عرس منایا جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 9:40 PM IST

Updated : Apr 25, 2024, 10:50 PM IST

گیا: خواجہ بہار سید شاہ عطا حسین فانی کا 134 واں عرس منایا جائے گا

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابو العلائیہ میں سالانہ عرس کا اہتمام ہوگا۔ خانقاہ میں خواجہ بہار حضرت سید شاہ عطا حسین فانی علیہ الرحمہ کا عرس ہوگا۔ خانقاہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ 27 اپریل بروز سنیچر کو عرس کی تقریبات بعد نماز فجر قرآن خوانی سے شروع ہوگی۔ ضلع اور قرب جوار کے علاوہ دوسری ریاستوں سے محبین معقتدین اور مریدین کی بڑی تعداد عرس میں موجود ہوگی۔ اس موقعے پر ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی کا بھی انعقاد ہوگا جس میں کئی معروف مشائخ علماء اور شعرا کی شرکت متوقع ہے۔ ضلع گیا کی قدیم خانقاہوں میں ایک ہے۔ خانقاہ کے موجودہ سجادہ نشیں حضرت علامہ سید شاہ صباح الدین منعمی نے بتایاکہ عرس کے موقع پر انجام پانے والی تمام تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عرس کے موقع پر 27 اپریل کو بعد نماز مغرب جلسہ کا انعقاد ہوگا جو رات دس بجے تک ختم ہوگا۔
خانقاہ کی قدامت اور تاریخ ہے پرانی
شہرگیا کے ہندو آبادی والے علاقہ وشنو پد رام ساگر میں ' خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابو العلائیہ' واقع ہے۔ اس کو قائم ہوئے 185 برس سے زیادہ کا عرصہ گزرچکاہے۔ ویسے تو اس خانقاہ کی تاریخ اور قدامت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی حیات سے ملتی ہے۔ کیونکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے وقت میں انکے مرید و خلیفہ حضرت خواجہ سید شاہ تاج الدین دہلوی علیہ الرحمہ نے اس خانقاہ کی بنیاد رکھی تھی۔ گیا میں اس خانقاہ کو خواجہ بہار سید شاہ عطاء حسین فانی علیہ الرحمہ نے قائم کیا اور اس خانقاہ سے امن و سلامتی اور بزرگوں کے پیغام کو عام کرنے کا سلسلہ اس وقت سے اب تک جاری ہے۔ سجادہ نشیں حضرت سید شاہ صباح الدین منعمی نے بتایا کہ' حضرت خواجہ سید شاہ عطا حسین فانی پائے کے بزرگ گزرے ہیں اور ان کا زمانہ سلطنت مغلیہ کے آخری چشم و چراغ بہادر شاہ ظفر کا رہاہے۔ حضرت خواجہ بہار علیہ الرحمہ سے بہادر شاہ ظفر کی ملاقات بھی رہی۔ ایک عرس کے موقع پر محفل سماع میں خاص ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے آپ کا فیض بھی حاصل کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عطاء حسین فانی نے اپنی روحانی تعلیم و تربیت اپنے ماموں اعلی حضرت سید شاہ قمر الدین علیہ الرحمہ سے حاصل کیا اور یہیں سے انکی روحانی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔ تقریبآ اُنہوں نے پوری تعلیم اپنے ماموں سے ہی حاصل کی۔ لیکن انتہائی جو تعلیمات ہیں وہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے حاصل فرمائی اور خصوصی طور پر اُنہوں نے اپنی تصانیف میں اسکو بیان بھی کیا ہے۔
روحانی فیض کا ہے در
حضرت سید شاہ خواجہ بہار عطاء حسین فانی علیہ الرحمہ نے دین کی تبلیغ و اشاعت میں پوری زندگی گزاری۔ کئی اسفار کیے جس میں اہم سفر حج بیت اللہ کا تھا اور اس سفر کے دوران اسوقت کے بڑے بزرگوں سے ملاقات کر ان سے روحانی فیض لیا اور اپنے چھوٹوں کو انہوں نے فیض دیا۔ حج سفر سے واپس آنے کے بعد انہوں نے ربیع الاول مہینے میں سیرت کی مجلس کا آغازکیا جو یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بہار کی پہلی خانقاہ ہے جہاں سیرت کی مجلس اور تبرکات کی زیارت میں ہندو برادری کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ سجادہ نشیں نے بتایاکہ خانقاہ کی مجلس میں نہ صرف مسلمان بلکہ برادران وطن 'پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ' کی حیات و خدمات، کردار و عمل اور پوری سیرت کو سننے بارہ دنوں تک مسلسل آتے ہیں۔

واضح ہوکہ حضرت سید شاہ خواجہ بہار عطاء حسین فانی علیہ کا 134 واں عرس منایا جاناہے۔ یہاں خانقاہ میں رنگ و روغن کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ عرس کی تمام تقریبات حضرت سید شاہ صباح الدین منعمی سجادہ نشیں کی سرپرستی میں انجام پائے گی۔ خانقاہ منعمیہ بہار کے ٹورازم محکمہ کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

Last Updated : Apr 25, 2024, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.