ETV Bharat / state

ایودھیا کے رام مندر احاطے میں خاتون کارکن کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، اکھلیش یادو نے سخت سزا کا مطالبہ کیا - Gang rape in Ayodhya

author img

By PTI

Published : Sep 15, 2024, 5:52 PM IST

ایودھیا کے رام مندر کمپلکیس میں کام کرنے والی ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اس معاملے میں خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Gang rape of student in Ayodhya
رام مندر احاطے میں عصمت دری (Etv Bharat File Photo)

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز ایودھیا رام مندر کمپلیکس میں کام کرنے والی خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ غور طلب ہے کہ 20 سالہ خاتون نے نو افراد پر زیادتی کا الزام لگایا۔ ایودھیا کے کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اس کی شکایت کے مطابق، 16 سے 25 اگست کے درمیان تین مختلف مواقع پر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔

اکھلیش یادو نے ایکس پر خاتون کا 13 سیکنڈ کا کلپ شیئر کیا، جس میں پولیس کی جانب سے تعاون کی کمی سمیت خاتون اپنی پریشانی بیان کر رہی ہے۔

انہوں مزید لکھا کہ ایودھیا میں اجتماعی عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون کے ویڈیو بیان نے اتر پردیش میں خواتین کے خلاف ہراساں کرنے اور مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بنیادی وجہ کو ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں کہا کہ کس طرح متاثرہ کو کچھ غیر حساس پولیس والوں کی وجہ سے رپورٹ درج کرانے میں تکلیف اٹھانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ نہ درج کرنے کی وجہ سے بہت سے جرائم کا اندراج تک نہیں ہوتا ہے، جس سے مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور مجرموں اور غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے اس سلسلے میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مدھوون سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ونیش، ونیے، شارق، شیوا اور ادِیت کے طور پر کی گئی ہے۔ سنگھ نے مزید کہا کہ ان میں سے تین کو ایف آئی آر درج ہونے کے ایک دن بعد گرفتار کیا گیا اور دو دیگر کو چند دنوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ ایف آئی آر 2 ستمبر کو درج کی گئی تھی۔ اپنی شکایت میں خاتون نے کہا کہ وہ رام مندر کمپلیکس میں صفائی ورکر کے طور پر کام کرتی ہے اور ایک مقامی کالج میں بی اے کے آخری سال کی طالبہ ہے۔

اس نے اپنی شکایت میں سات لوگوں کا نام لیا۔ دیگر دو ملزمان نامعلوم تھے۔ پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ 127 (2) غلط طریقے سے قید، دفعہ 75 جنسی ہراسانی اور 70 (1) گینگ ریپ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: سی بی آئی نے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.