ETV Bharat / state

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون درگاہ نظام الدین اولیاء پہنچے - درگاہ نظام الدین صوفی ثقافت کا مرکز

Nizamuddin Auliya Dargah۔ French Presz Macron in Nizamuddin۔ یوم جمہوریہ سے فراغت کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون درگاہ نظام الدین اولیاء پہنچے۔ میکرون دیر رات میں اس 700 سال پرانی درگاہ پہنچے اور تقریباً آدھے گھنٹے تک وہاں رہے۔ درگاہ نظام الدین اولیاء کو بھارت میں صوفی ثقافت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ درگاہ مشہور صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء اور ان کے شاگرد حضرت امیر خسرو کا مقبرہ ہے۔ فرانسیسی صدر کے ساتھ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی درگاہ پر حاضری دی۔

French President Emmanuel Macron arrived at Nizamuddin Auliya Dargah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:19 PM IST

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون درگاہ نظام الدین اولیاء پہنچے

نئی دہلی: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھارت کی 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ قبل ازیں صدر میکرون کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین کا ایک دوسرے کے قومی دن کی پریڈ اور تقاریب میں مہمان خصوصی بننا ایک تاریخی لمحہ ہے اور یہ ہماری گہری دوستی کا ثبوت ہے۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں فرانسیسی صدر کے ساتھ وزیر خارجہ (حکومت ہند) ایس جے شنکر ودیگر فرانسیسی سفارتخانے کے سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ میکرون نے مختلف قوالیاں بھی سماعت کیں۔ اس موقع پر میکرون کا درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر خصوصی پروٹوکول کے ساتھ فرانس کے صدر درگاہ حاضر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

اس تعلق سے درگاہ شریف کے چیف انچارج سید محمد کاشف علی نظامی نے نامہ نگار کو بتایا کہ قریب پونے 10 بجے فرانسیسی صدر میکرون درگاہ شریف پہنچے، انہیں انتہائی خصوصی سکیورٹی میں لایا گیا، اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کو پہلے ہی تعینات کر دیا گیا تھا، سبھی بازار اور دکانیں بھی بند کر دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 3، 4 دن قبل سے ہی درگاہ شریف میں خصوصی تیاریاں چل رہی تھیں، فرانس کے صدر کی آمد سے قبل بھارت میں تعینات سفیر وغیرہ نے بھی درگاہ شریف کا دورہ کیا تھا اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

وہیں درگاہ کے سرپرست فرید احمد نظامی نے نمائندے کو بتایا کہ فرانس کے صدر کو معمول کے مطابق پہلے طوطیٔ ہند حضرت امیر خسروؒ کی درگاہ شریف پر حاضری کرائی گئی، اس کے بعد سلطان المشائخ خواجہ محمد نظام الدین ؒ کی درگاہ شریف میں زیارت کرائی گئی اور خصوصی طور پر درگاہ شریف کا خاص تبرک وتحفہ وغیرہ بھی دیا گیا۔ اس دوران بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن و امان و خوشحالی اور سلامتی کے لیے خاص دعا کی گئی، بعد ازاں میکرون نے دوبارہ سے درگاہ شریف میں آنے کا وعدہ کیا، یہی نہیں انہوں نے حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار مبارک کے سجادگان و خدام حضرات کو فرانس آنے کی دعوت بھی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.