ETV Bharat / state

مدرسے میں مفت طبی کیمپ، پانچ سو افراد مستفید - Free Medical Camp in lucknow

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 8:02 PM IST

لکھنو کے دارالعلوم مدرسہ وارثیہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں اطراف کے علاقوں کی عوام سمیت مدرسہ کے طلباء نے طبی چیک اپ کرا کے مفت دوائیاں حاصل کیں۔

مدرسے میں مفت طبی کیمپ، پانچ سو افراد مستفید
مدرسے میں مفت طبی کیمپ، پانچ سو افراد مستفید (etv bharat)

لکھنو:مدرسے کے مینیجر شریف الحسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ طبی کیمپ مدرسہ وارثیہ کی جانب سے بالکل مفت ہے یہاں پر متعدد جانچ بھی کی جا رہی ہے اور مفت میں دوائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شدت کی گرمی کی وجہ سے بچے طرح طرح کی امراض کا شکار ہو رہے تھے جس کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ طبی کیمپ لگایا جائے اور بچوں کا علاج کرایا جائے۔ مدرسے میں بلا تفریق ملت و مذہب سب کی لوگوں نے ہیلتھ چیک اپ کرایا۔ رام پر ساد بتاتے ہیں کہ بلڈ پریشر اور شوگر کا مریض ہوں مدرسے میں جانچ کرا کر کے دوائیاں بھی حاصل کیا۔

مدرسے کی پرنسپل مولانا ظہیر عباس نے بتایا کہ شدت کی گرمی کی وجہ سے بچے متعدد امراض کے شکار ہو رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے طلباء اور اطراف کی عوام کے لیے مفت طب کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر تقریبا پانچ سو افراد نے جانچ کرایا اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے ذریعے فلاحی کام کا ہمیشہ انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اسی ضمن میں یہ میڈیکل قائم کا بھی انعقاد ہے انے والے دنوں میں شجرکاری کریں گے تاکہ فضائی الودگی سے بھی محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اموبا لکھنؤ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میدانتا ہسپتال کے ڈاکٹر سلمان خورشید نے بتایا کی طلبہ کو صحت مند رہنے کی مفید مشورے بھی دیے گئے ساتھ ہی جن طلبہ کو شوگر بی پی پھوڑے پھنسی بخار اور دیگر امراض کی شکایت تھی۔ اس کے لیے دوائیں دی گئی انہوں نے بتایا کہ شدت کی گرمی سے بچنے کے لیے بھی متعدد صلاح و مشورے دیے گئے ہیں۔ آنے والے برسات کے موسم میں بھی طلبہ متعدد بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں ان سے بھی بچنے کے لیے طلبہ کو کہا گیا ہے کہ ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کریں تاکہ بیماریوں سے دور رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.