ETV Bharat / state

اے ایم یو پارکنگ میں کھڑی کار کے پہیے چوری - Thieves Steal Wheels Of The Car - THIEVES STEAL WHEELS OF THE CAR

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج کی بلینو کار کے چاروں پہیے چرا لیے گئے۔ پولیس تھانے میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اے ایم یو پارکنگ میں کھڑی بلینو کار کے پہیہ چوری
اے ایم یو پارکنگ میں کھڑی بلینو کار کے پہیہ چوری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 2:05 PM IST

اے ایم یو پارکنگ میں کھڑی بلینو کار کے پہیہ چوری (etv bharat)

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کار کے پہیے چوری کر کے چور فرار ہو گئے۔

پارکنگ میں کھڑی خود اے ایم یو سکیورٹی سپروائزر کی کار کے چاروں پہیے چوری ہونے سے ایک بار پھر یونیورسٹی کی سکیورٹی اور اس کے حفاظتی انتظامات پر سوال اُٹھ رہے ہیں جب کہ پارکنگ پر سکیورٹی گارڈ اور سی سی ٹی وی بھی لگے ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود کوئی بڑی صفائی سے چاروں پہیے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

کار کے مالک شکیل محمد بتایا کہ میں اے ایم یو میں سکیورٹی سپروائزر ہوں، کافی دیر تک گاڑی پارکنگ میں کھڑی رہی۔ جب میں صبح اندر آیا تو میں نے دیکھا کہ گاڑی کے چاروں ٹائر غائب تھے۔ اس کی اطلاع میڈیکل کالج انتظامیہ اور عملے کو دی گئی۔ اس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ نقوی پارک میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی

گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ چاروں ٹائروں کو کھولنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا ہوگا۔ یہ چوری پارکنگ سکیورٹی کی ساز باز سے ہوئی ہے۔ چوروں نے گاڑی کے مالک کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.