ETV Bharat / state

کولکاتا میں لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ چار گرفتار - کولکاتا

Fake Notes Recover دارالحکومت کولکاتا کے اسٹرینڈ روڈ سے کولکاتا ایس ٹی ایف نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس ٹی ایف پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

کولکاتا میں لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے چار گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 6:12 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات سے قبل کولکاتا ایس ٹی ایف سی نے جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے اس معاملے جعلی نوٹوں کے چار سوداگروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ٹی ایف پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت امجد علی خان، کمال خان، محمد انعام اور محمد قریشی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ اسٹرینڈ روڈ سے متصل ملینیم پارک علاقے میں جعلی نوٹوں کے کئی ڈیلر جمع ہو رہے ہیں۔اس علاقے میں 4 افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا ہے۔اس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ان کے پاس سے 90 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسد الدین اویسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

لال بازار (پولیس ہیڈ کوارٹر)ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش سے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والا گروہ ہے۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کولکاتا میں جعلی نوٹ ملے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار کولکاتا اور اس کے اطراف سے جعلی نوٹ برآمد ہو چکے ہیں۔ ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے قبل جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی ہماری تحویل میں ہیں۔ ہم اس بات کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا اس معاملے کا تار سابقہ ​​واقعہ سے جڑا ہوا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.