ETV Bharat / state

ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن بی جے پی میں شامل

author img

By ANI

Published : Mar 20, 2024, 1:40 PM IST

ریاست تلنگانہ کی گورنر کی حیثیت سے استعفی دینے کے دو دن بعد ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بی جے پی میں شامل ہوگئیں ہیں۔

Former Telangana Governor
Former Telangana Governor

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر کے عہدہ سے استعفی کے دو دن بعد ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ آج چینئی میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے انہیں زعفرانی جماعت کا کھنڈوا پہنا کر بی جے پی میں شامل کیا۔

تمیلی سائی نے تلنگانہ کی گورنر اور پوڈیچری کی لفٹننٹ گورنر کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔ اس موقع پر ان کے حامیوں اور بی جے پی کے کارکنوں نے تمیلی سائی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔ تمیلی سائی نے تقریبا چارسال تک گورنر تلنگانہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دیئے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان کو بی جے پی چینئی سنٹرل یا پھر کسی اور لوک سبھا نشست سے ٹکٹ دے گی۔

سنہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کو شکست اٹھانی پڑی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کو تلنگانہ کی گورنر مقرر کیا تھا۔ تمیلی سائی کو بی جے پی کی رکنیت کا کارڈ بھی حوالہ کیا گیا۔ تمل ناڈو کے بی جے پی ذمہ داروں نے ان کو تہنیت بھی پیش کی اور پارٹی میں واپسی پر ان کا استقبال کیا۔

بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد تمیلی سوندرا راجن نے کہا ہے کہ "میں الیکشن لڑنا چاہتی ہوں اور میں نے اپنی پارٹی سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے، مجھے ممبرشپ کارڈ واپس ملنے پر خوشی ہے جو میرے پاس ہے... یہ سب سے خوشی کا دن ہے۔ گورنر کی حیثیت سے میرے لیے بہت سی سہولتیں تھیں لیکن میں نے اسے چھوڑ دیا... مجھے اس کا ایک فیصد بھی افسوس نہیں ہے... تمل ناڈو میں یقینی طور پر کمل کھلے گا"۔

تمیلی سائی سوندرا راجن جو پہلے تمل ناڈو بی جے پی کی صدر رہ چکی ہیں۔ کروناندھی کی بیٹی کنیموزی سے 2019 کے عام انتخابات میں شکست کھا گئی تھی۔ جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں تھوتھکوڈی سے لوک سبھا کا مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں صدر جمہوریہ نے ریاست تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تمیلی سائی سوندرا راجن نے 8 ستمبر 2019 کو ریاست تلنگانہ کی گورنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ 18 فروری 2021 سے وہ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر اضافی فرائض انجام دے رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.