درگاپور: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زوروں پر جاری ہے۔تشہیری مہم کے دوران سیاسی رہنماوں کی جانب سے بیان بازی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بی جے پی کے امیدوار اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر متنازع بیان کی وجہ سے سیاست میں گرماہٹ آگئی۔ اسی درمیان بردوان ضلع کے درگاپور پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدواراور 1983 ورکپ چمپئن ٹیم کے رکن کیرتی آزاد نے تشہیری مہم کے دوران بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ مرکز میں ایک اسی جماعت اقتدار میں جو جھوٹے وعدے کرتی ہے۔لوگوں کو سچائی تک پہنچنے نہیں دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوسف پٹھان کی انتخابی تشہیر میں ورلڈ کپ کی جیت کو بھنانے کی کوشش، کانگریس کا اعتراض - Lok Sabha Elections 2024
کیرتی آزاد نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران بی جے پی نے وعدہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ اگر کوئی ترقیاتی کام کیا ہے تو کیونکہ انتخابی مہم میں ذکر کرتی ہے۔ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے لئے حکومت نے کیا کیا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ عام لوگ بی جے پی سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ایک لیڈر دلیپ گھوش ہے جو ہمیشہ متنازع بیان بازی کرتے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے وزیراعلی کو لے کر متنازع بیان دیا تھا۔ دراصل وہ لوک سبھا انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہیں۔ خوفزہ ہونے کی وجہ سے وہ متنازع بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔