ETV Bharat / state

بہار کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر خالد انور انصاری کا انتقال - Khalid Anwar Ansari passed away

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 7:17 PM IST

مجاہد آزادی اور بابائے قوم کے لقب سے معروف عبدالقیوم انصاری مرحوم کے صاحبزادہ و سابق ریاستی وزیر نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے، آج انکی آخری رسومات ادا کی گئی۔

بہار کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر خالد انور انصاری  کا انتقال
بہار کے سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر خالد انور انصاری کا انتقال (ETV Bharat)

گیا: عظیم آزادی پسند بابائے قوم کے لقب سے معروف عبدالقیوم انصاری مرحوم کے فرزند ڈاکٹر خالد انور انصاری کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سماجی کاموں میں گہری دلچسپی رکھنے والے ڈاکٹر خالد انور انصاری دو بار ڈہری آن سون سے ایم ایل اے اور ایک بار لیجسلیٹو کونسلر رہ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹر خالد انور انصاری کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

خالد انور انصاری کی پیدائش ڈیہری آن سان سا سارام میں ہوئی تھی، انہوں نے اسکول کی تعلیم سینٹ جیویئرس اسکول پٹنہ سے کی تھی اور پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی سے پڑھائی کی اور پٹنہ کالج سے گریجویشن کیا، 1973سے 1977 اور 1985 سے 1990 میں ڈیہری اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے کانگریس حکومت میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ ڈیری ترقی وزیر کے طور پر بھی کام کیا۔بعد میں وہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور جارج فرنانڈیز کے ساتھ سمتا پارٹی کے بانی رکن رہے۔

سال 2000 میں لالو پرساد یادو نے خالد انور انصاری کو بہار قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر نامزد کیا۔ اس سے قبل وہ بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس، آل انڈیا مومن یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی گورننگ باڈی، بہار اسٹیٹ بنکر ایسوسی ایشن، بہار پردیش بنکر کانگریس، آل انڈیا مومن فنڈ، جواہر لعل نہرو کالج، ڈہری آن سون کے صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے حکومت کی مقرر کردہ درجنوں کمیٹیوں کے رکن اور درجنوں بورڈ کے بڑے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ کانگریس لیڈر عبدالقیوم انصاری کے بیٹے تھے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی، حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو، کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ، کانگریس اقلیتی سیل کے صوبائی صدر عمیر خان اور دیگر بڑے سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت پیش کی اور اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.