ETV Bharat / state

کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل - Karnataka Urdu Academy - KARNATAKA URDU ACADEMY

Formation of Karnataka Urdu Academy Committee: کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل ریاستی سطح پر اردو ادب ترقی کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیت کو منتخب کیا ہے۔

Formation of Karnataka Urdu Academy Committee
کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 5:29 PM IST

گلبرگہ: کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین مولانا مفتی محمد علی قاضی مصباحی نے گلبرگہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے یہاں کی مختلف اردو تنظیموں کے ذمہ داران اور اردو ادب کے شعراء اور ادیبوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاست کے تمام‌ علاقوں میں اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے ریاست کے تمام‌ محبان اردو کو جوڑ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور خاص کر گلبرگہ زمانۂ قدیم سے اُردو زبان وادب کا گہوارہ رہا ہے۔‌ یہاں کے کئی قلم کار قومی سطح پر معروف ہیں۔ اس لیے کرناٹک اردو اکیڈمی کے جانب سے یہاں خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل (ETV Bharat Urdu)

انھوں نے مزید کہا کہ اضلاع کے تحت کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوئی ہے۔‌ بلکہ ریاستی سطح پر اردو ادب میں خدمات انجام دینے والی شخصیات پر مشتمل 13 افراد کی کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں ضلع کو سامنے رکھ کر فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اگر اضلاع کے تحت کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل دی جاتی تو 31 ارکان ہوتے۔ یہاں پر صرف ریاستی سطح پر کمیٹی کو تشکیل دیا گیا۔

Formation of Karnataka Urdu Academy Committee
کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل (ETV Bharat Urdu)
Formation of Karnataka Urdu Academy Committee
کرناٹک اردو اکیڈمی کمیٹی کی تشکیل (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں اس پر غور کر نے کی بھی بات بتائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ شہر نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔ گلبرگہ سے بھی ڈاکٹر انیس صدیقی کو بھی اردو اکیڈمی رکن منتخب کیا گیا۔ اور ریاست بھر میں تمام‌ اردو دانشوروں اور اردو شعرا ادیبوں کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑ نے کی بات بتائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک اردو اکیڈمی میں حالیہ تقرریوں پر اعتراضات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.