ETV Bharat / state

کیرالہ میں دماغ کھانے والے امیبا انفیکشن سے لڑکی کی موت ہو گئی - brain eating amoeba

کیرالہ میں دماغی انفیکشن سے ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ اس سے پہلے بھی کیرالہ میں اس انفیکشن کے کیسس سامنے آئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ انفیکشن گندے پانی میں نہانے سے ہوتا ہے۔

کیرالہ میں دماغ کھانے والے امیبا انفیکشن سے لڑکی کی موت ہو گئی
کیرالہ میں دماغ کھانے والے امیبا انفیکشن سے لڑکی کی موت ہو گئی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 2:33 PM IST

ملاپورم: کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں دماغی انفیکشن میں مبتلا ایک پانچ سالہ لڑکی کی موت ہو گئی ہے جسے امیبک میننگوینسفلائٹس کہتے ہیں۔ یہ انفیکشن آلودہ پانی میں پائے جانے والے آزاد زندہ امیبا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں مونیور پنچایت کی رہنے والی لڑکی کی پیر کی رات کوزی کوڈ میڈیکل کالج کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں موت ہوگئی۔ وہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے یہاں زیر علاج تھی۔

طبی ماہرین کے مطابق انفیکشن اس وقت ہوتا ہے جب آزاد رہنے والے، غیر طفیلی امیبا بیکٹیریا ناک کے ذریعے آلودہ پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ لڑکی نے 1 مئی کو قریبی تالاب میں نہائی تھی اور 10 مئی کو بخار کی علمات ظاہر ہوئی۔ ذرائع نے بتایا 'لڑکی نے سر درد اور الٹی کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ بعد میں دوا اثر نہیں کر رہی تھی۔

مزید پڑھیں:چھتیس گڑھ میں المناک سڑک حادثہ، سیمھارا گاؤں میں 19 لاشوں کی ایک ساتھ آخری رسومات - Chhattisgarh Accident

بچی کے ساتھ اسی تالاب میں نہانے والے دیگر بچوں کو بھی زیر نگرانی رکھا گیا۔ تاہم انفیکشن سے پاک پائے جانے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ بیماری پہلی بار ریاست کے ساحلی ضلع الاپپوزا میں 2023 اور 2017 میں سامنے آئی تھی۔ اس بیماری کی اہم علامات میں بخار، سر درد، قے اور دورے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.