ETV Bharat / state

ناگپور میں بارودی مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک، 5 زخمی - 5 killed in Nagpur blast - 5 KILLED IN NAGPUR BLAST

مہاراشٹر کے ناگپورشہر کے دھمنا علاقعے میں دھماکہ خیز بنانے والی فیکٹری میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ پانچ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

ناگپور کی فیکٹری میں دھماکہ افراد 5 ہلاک
ناگپور کی فیکٹری میں دھماکہ افراد 5 ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ANI

Published : Jun 13, 2024, 5:30 PM IST

ناگپور (مہاراشٹر): مہاراشٹر کے ناگپور میں دھمنا میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے، اس بات کی اطلاع حکام نے جمعرات کو بتایا۔

دھمنا میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ناگپور کے پولیس کمشنر رویندر سنگھل نے کہا کہ ٹیم موقع پر پہنچنے والی ہے۔ یہ دھماکہ کیوں ہوا ہے اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس دوران مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ این سی پی۔ ایس سی پی لیڈر انیل دیشمکھ نے کہا کہ یونٹ کے مینیجر اور مالک مفرور ہیں۔

دھماکہ کا یہ واقعہ دھمنا گاؤں کے قریب ایک دھماکہ خیز یونٹ میں پیش آیا۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ یونٹ کا مینیجر اور مالک دونوں مفرور ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج ہو رہا ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے شعبے کی ایک ٹیم یہاں پر موجود ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں جو بھی مجرم ہے اس کو بخشا نہیں جائے گا، فی الحال اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہم ان دونوں مفرور افراد کا بھی انتظار کر رہے ہیں جو موقع غنیمت جان کر مفرور ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.