ETV Bharat / state

عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ - HAJ 2024 - HAJ 2024

First Light Of Haj Pilgrims Departs From Lucknow: عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا جن کو 30 پرواز کے ذریعے سفر حج پر روانہ کیا جائے گا۔

ملک کا نام لیتے ہی اشکبار ہوگئے عازم حج، کہا ملک میرا پہچان ہے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کروں گا
ملک کا نام لیتے ہی اشکبار ہوگئے عازم حج، کہا ملک میرا پہچان ہے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کروں گا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 8:00 PM IST

Updated : May 9, 2024, 8:27 PM IST

عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ (etv bharat)

لکھنؤ: اس موقعے پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی افاقی اور ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے سبز پرچم دکھا کر عازمین کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔

ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مئؤناتھ بھنجن کے رہنے والے ڈاکٹر نصرت علوی نے کہا کہ سفر حج پر جا رہے ہیں۔ یہ زندگی کا سب سے مقدس سفر ہے۔ وہاں پہنچ کر کے ہم اپنے ملک میں امن و امان بھائی چارہ اور ملک کی حفاظت کے لیے دعا کریں گے۔

ڈاکٹر نصرت علوی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ملک کا نام لے کر جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری شناخت اور پہچان میرا ملک ہندوستان سے ہے اور ظاہر ہے کہ اس ملک سے بے حد محبت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا نام لیتے ہی میں جذباتی ہو جاتا ہوں۔

وہیں ان کی اہلیہ سامعہ بھی سفر حج پر جا رہی ہیں۔ انہوں نے بھی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا سفر ہے کہ اس کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس کی تیاری میں نے رمضان المبارک سے شروع کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی سے 285 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا - HAJ 2024

انہوں نے کہا کہ میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ اس برس سفر حج پر جاؤں گی لیکن اچانک سے پلان ہوا اور درخواست دی اور درخواست کو منظوری مل گئی اور آج میں سفر حج پر روانہ ہو رہی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سبھی کے لیے دعائیں کروں گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اپنے عزیز و اقارب گھر خاندان کے لوگوں نام لکھ لی ہوں۔ ان کے لیے خصوصی دعائیں کروں گی۔

Last Updated : May 9, 2024, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.