ETV Bharat / state

حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج لکھنو واپس پہنچے گا - First Flight Of Pilgrims - FIRST FLIGHT OF PILGRIMS

پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر و سابق وزیر انیس منصوری نے حج 2024 میں شہید ہونے والے عازمین حج پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے واقعے کے لیے وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا ذمہ دار ہیں۔

حاجیوں کا پہلا قافلہ آج لکھنو واپس پہنچے گا
حاجیوں کا پہلا قافلہ آج لکھنو واپس پہنچے گا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 5:22 PM IST

لکھنؤ:اتر پردیش کے حجاج کی پہلی پرواز آج لکھنو پہنچے گی۔حجاج کا استقبال کی پوری تیاری مکمل ہوگئی ہے۔اسی درمیان پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر و سابق وزیر انیس منصوری نےکہاکہ پچھلے دو سال سے ہم اترپردیش سمیت ملک بھر سے حج پر جانے والے عازمین کو درپیش مسائل کے بارے میں خبردار کرتے رہے ہیں لیکن ہماری باتوں پر غور نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں عازمین کے فوت ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انیس منصوری نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں براہ راست مداخلت کریں اور قونصلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی کے ذمہ دار اہلکاروں کو فوری طور پر طلب کر کے ان سے تحقیقات کرائیں۔

انیس منصوری نے کہا کہ سعودی عرب سے ہندوستانی عازمین حج کی فوت ہونے کے وائرل ویڈیو نے ملک بھر کے مسلمانوں میں غم اور غصہ پیدا کیا ہے لیکن شریعت کے تحفظ کا دعویٰ کرنے والا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس مسئلہ پر خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ

انہوں نے مزید کہا کہ 22جون کو حاجیوں کا پہلا قافلہ لکھنو پہونچے گا اس دوران اگر ریاستی حج کمیٹی و اقلیتی فلاح محکمہ کے ذمہ داران حاجیوں کے ساتھ ائیر پورٹ پر تصاویر لیتے نظر ائے تو ہم ائیر پورٹ پر ہی مظاہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو پریشانی کو حل نہیں کیا گیا تو ان سے ساتھ دیکھا وے کے لیے تصاویر کیوں لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.