ETV Bharat / state

بہار میں این ڈی اے مخلوط حکومت کا آج پہلا کابینی اجلاس - بہار میں نئی حکومت کا پہلا اجلاس

First Cabinet meeting in Patna ریاست بہار میں جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار کی قیادت میں گذشتہ روز این ڈی اے مخلوط قائم ہوگئی۔ آج دوسرے دن کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم امور پر بات کی گئی ہے۔

first Cabinet meeting in Bihar
first Cabinet meeting in Bihar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 1:20 PM IST

Updated : Jan 29, 2024, 1:39 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں آج نئی حکومت کا کابینہ اجلاس منعقد ہوا۔ این ڈی اے اتحاد کے ساتھ حکومت کا یہ پہلا کابینی اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم امور پر بات کی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد نائب وزرائے اعلی سمرات چودھری، وجے سنہا اور دیگر رہنما باہر نکلتے ہوئے دکھائی دیے۔ سمرات چودھری نے کہا کہ پہلے کابینہ اجلاس میں بہار کی ترقی اور دیگر اہم امور پر بات کی گئی ہے۔

  • Bihar | The first Cabinet meeting of the NDA government led by Nitish Kumar is to be held at 11 am in Patna, today.

    — ANI (@ANI) January 29, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Bihar Deputy Chief Ministers Samrat Choudhary, Vijay Sinha, state cabinet ministers Prem Kumar, Santosh Kumar Suman leave after the first cabinet meeting of the newly formed NDA govt, in Patna

    “We discussed the development of Bihar,” says Deputy Chief Minister Samrat… pic.twitter.com/Eh950FxnXP

بہار کی نئی تشکیل شدہ حکومت کے نائب وزیراعلی وجے سنہا نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی بہار کی ترقی کے بارے میں بہت پر امید ہیں کیونکہ یہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کا دل ہے۔ ہندوستان تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک بہار ترقی اور خوشحال نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے رہنما ریاست میں ترقی کی شرح میں اضافہ، سماجی ہم آہنگی اور بہار کی ثقافت کے فروغ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • #WATCH | On JD (U) returning to BJP-lead NDA, party leader KC Tyagi says," Coordination could not be established between INDIA parties. From the outside, everything appeared normal but Congress was doing politics with the alliance parties. While we were working to strengthen the… pic.twitter.com/wQTOzVS0Jr

وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نند کشور یادو نے پیر کو اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس اسمبلی سکریٹری کو دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب ایوان کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری پر عدم اعتماد ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے نوٹس پر ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کے سربراہ جیتن رام مانجھی، سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر تار کشور پرساد، جے ڈی یو کے رتنیش سدا اور کئی دیگر اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

مزید پڑھیں: نتیش کمار کی کابینہ میں دوسری بار بھی کوئی مسلم چہرہ نہیں

قابل ذکر ہے کہ اگست 2022 میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت کے قیام کے بعد چودھری راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کوٹے سے اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے۔ اب جبکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر جے ڈی کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن سے تعلقات توڑ کر بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنا لی ہے اگر وہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو چودھری کو اکثریت کے ساتھ ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 243 رکنی بہار اسمبلی میں این ڈی اے کے 128 اراکین اسمبلی ہیں اور مہاگٹھ بندھن کے پاس 114 ارکان اسمبلی ہیں، جب کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اختر الایمان کسی اتحاد کے ساتھ نہیں ہیں۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Jan 29, 2024, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.